حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے عوام کیلئے اچھی خبر کی امید ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے سٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ انکی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔
Announcement
PM @CMShehbaz has directed to reduce petroleum prices in the country.
PM has directed the concerned ministry to direct full benefit of reduced worldwide oil prices as is to the people. #ReliefMeasures
— Salman Sufi (Wear A Mask To Save Lives) (@SalmanSufi7) July 12, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی سے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتیں کم کی جائیں گی۔
The relief measure will have no impact on IMF program.
It is strictly due to the petroleum prices reduction in International market.
As the prices fall further internationally, prices shall reflect that in Pakistan.
— Salman Sufi (Wear A Mask To Save Lives) (@SalmanSufi7) July 12, 2022
معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 25 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40 سے 45 تک کمی ہو سکتی ہے اور یہ عوام کے لیے بڑا ریلیف ہوگا۔
تاہم ایک اور افواہ گردش کر رہی ہے کہ حکومت پنجاب میں آئندہ ضمنی انتخابات کی وجہ سے یہ قدم اٹھا رہی ہے۔ 17 جولائی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور حکومت ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد قیمتیں ایک بار پھر بڑھ جائیں گی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ قیمتوں کے حوالے سے کیا ہوتا ہے۔
پی اے سی (PAC) کی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش
عید سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے حکومت سے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا کہا تھا۔ پی اے سی کے اجلاس کے دوران چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہو رہی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمت کم ہے تو ہمارے ملک میں کم کیوں نہیں؟ انھوں نے مزید کہا کہ جب عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ جاتی ہیں تو ملک میں بھی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں لیکن عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کی صورت میں قیمتیں کم نہیں کی جاتیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں دو بار کمی آئی ہے تاہم حکومت نے انہیں کم کرنے کے بجائے بڑھا دیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ میں وزارت خزانہ اور حکومت سے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
کمیٹی کے رکن شیخ روحیل نے پی اے سی کو بتایا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے لیکن آئی ایم ایف حکومت سے سیلز ٹیکس بڑھانے کا کہہ رہی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔