الیکٹرک کار GiGi کی قیمت میں 750000 روپے کمی کر دی گئی

0 30,341

مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کِیا، سوزوکی، پیجو اور چنگان پاکستان کے بعد گوگو موٹرز وہ کمپنی ہے جس نے اپنی الیکٹرک ہیچ بیک GiGi کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔ اگر آپ کو یاد ہے تو ایک چھوٹی کار کو پاکستان آٹو شو (PAPS) 2023 میں دکھایا گیا تھا، جہاں اسے صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی بھی ملی تھی۔ اس کے بعد ہم آپ لوگوں کے لیے گاڑی کا فرسٹ لُک اور ایکسپرٹ ریوئیو بھی لائے تھے جسے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں اور اب کمپنی نے خاموشی سے گاڑی کی قیمت میں کمی کر دی ہے۔

الیکٹرک کار GiGi کی نئی قیمت

کمپنی کے ایک اہلکار کے مطابق گاڑی کی نئی قیمت 3900000 روپے ہے جبک پرانی قیمت 4650000 روپے تھی یعنی اس میں 750000 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ لہذا، اگر آپ اس چھوٹی الیکٹرک کار کو خریدنا چاہتے ہیں تو آپ قریبی ڈیلرشپ پر جا کر اسے بُک کروا سکتے ہیں۔

مزید معلومات حاصل کرنے اور کار کے بارے میں جاننے کے لیے ذیل اس کے نمایاں فیچرز، خصوصیات اور رینج سے متعلق تفصیلات دی گئی ہیں۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کا فرنٹ سیدھا اور سادہ ہے جہاں ایک بڑا ہُڈ، منفرد ہیڈ لیمپس اور پرانے سٹائل کے ہیلوجن LED انڈیکیٹرز اور DRLs ہیں۔ اس کے علاوہ پروجیکٹِڈ بمپر، بریک لائٹس، ریورس لیمپ اور پارکنگ سینسر کے ساتھ اس میں مسافروں کے لیے ضروری تمام خصوصیات موجود ہیں۔ تاہم 13 انچ کے ٹائر اور فیک ڈفیوزر مجموعی طور پر ایکسٹیرئیر سے میل نہیں کھاتے۔

گاڑی کی وہیل بیس کم ہے اور سسپنشن بھی کچھ خاص نہیں جس کی وجہ سے خراب سڑک پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی کا انٹیرئیر بہترین ہے جو آپ کو ایکسٹیرئیر میں موجود خامیاں بھولنے پر مجبور کر دے گا۔ گاڑی کی سٹس بہت پرسکون ہیں جبکہ اس میں انٹری اور ایگزٹ کا تجربہ بھی اچھا ہے۔

دو دروازوں والی کار ہونے کی وجہ سے اس کے اندر چار افراد کا بیٹھنا مشکل ہے۔ تاہم، پچھلی نشستیں بچوں کے لیے بہترین ہیں جہاں لیگ روم بھی کم دیا گیا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.