سازگار نے ہیوال H6 سے متعلق سپیشل آفر دے دی

0 5,082

سازگار انجینئرنگ لیمیٹڈ نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہیوال H6 کے دو ویرینٹس کی سب سے پہلے بکنگ کروانے والوں کیلئے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ہیوال H6 کے مقامی سطح پر تیار کردہ یونٹس

کمپنی کا کہنا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہیوال H6 کے دو ویرینٹس ہیوال H6 1.5T اور ہیوال 2.0T  H6رواں ماہ مارکیٹ میں لانچ کیلئے تیار ہیں۔ کمپنی کے مطابق انھیں فخر ہے کہ انھوں نے اعلان کردہ ٹائم لائن کے اندر اس سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔

سازگار نے سب سے پہلے گاڑی کی بکنگ کروانے والوں کیلئے سپیشل آفر کا اعلان کیا ہے۔ وہ صارفین جنہوں نے یہ ویریئنٹس بک کرائے ہیں اور 31 جولائی 2022 سے پہلے جزوی رقم ادا کر دی ہے، انہیں ذیل میں دی گئی خصوصی قیمتیں پیش کی جائیں گی:

ہیوال H6 1.5T                    7099000 روپے

ہیوال H6 1.5T                    8149000 روپے

یہ پیشکش صرف ان صارفین کے لیے موزوں ہے جنہوں نے 31 جولائی 2022 سے پہلے جزوی ادائیگی کی ہے اور 26 اگست 2022 تک مکمل ادائیگی کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی بھی کسٹمر جس نے پہلے ہی جزوی رقم ادا کر دی ہے وہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہے، کمپنی منسوخی کی ایک تحریری درخواست کے بعد جزوی ادائیگی صارف کو واپس کر دے گی۔

ہیوال H6 کی نئی قیمتیں

اسی کے ساتھ ساتھ کمپنی نے ہیوال H6 کی قیمتوں میں کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی شرح میں کمی کے بعد قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

ہیوال H6 1.5T                    7425000 روپے

ہیوال H6 1.5T                    8499000 روپے

سازگار کی جانب سے کم کی گئی ان قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.