ہیوال جولین اور ایچ 6 کی بکنگ دوبارہ شروع، قیمت بھی بڑھا دی گئی

0 804

سازگار اینجنئرنگ کی جانب سے ہیوال جولین اور H6 کے CBU یونٹس کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں بھی اضافی کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بکنگز رواں ماہ 15 جون 2021 (منگل) سے 17 جون 2021 (جمعرات) تک کھلی ہے۔

نئی قیمتیں

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ ہے قیمتوں میں 2 لاکھ تک کا اضا فہ کیا گیا ہے۔ ہیوال جولین کی نئی قیمت 5,725,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گاؑڑی کی پرانی قیمت 5,525,000 روپے تھی۔ اس گاڑی کی بکنگ کیلئے 20 لاکھ روپے ادائیگی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب ہیوال H6 کی نئی قیمت 6,495,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گاڑی کی پرانی قیمت 6,295,000 روپے تھی۔

بکنگ کیسے کی جائے؟

بکنگ کیلئے کو سب سے پہلے پے آرڈر حاصل کرنا ہوگا۔ مزید بکنگ کیلئے ڈاکیومنٹس چیک لسٹ مندرجہ ذیل ہے۔

  • پے آرڈر
  • شناختی کارڈ
  • NTN

ڈلیوری ٹائم

کمپنی کے مطابق، مذکورہ کومپیکٹ ایس یو ویز کا ڈلیورہ ٹائم 18 سے 24 ہفتوں پر محیط ہوگی۔

اس سے قبل کب بکنگ بند کی گئی تھی؟

ہیول پاکستان نے بکنگ کھولنے کے محض ایک ہفتے بعد ہی رواں سال 27 مئی کو دونوں گاڑیوں کی بکنگ بند کردی تھی جس کی خبر کمپنی نے سوشل میڈیا پر نشر کی تھی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی کیے بیان میں ایک طرف کمپنی نے ہیوال میں دلچسپی لینے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تو دوسری جانب انھوں نے گلوبل سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی کو بکنگ بند کرنے کی وجہ قرار دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے تاریخ بتائے بغیر بکنگ جلد کھولنے کا وعدہ کرتے ہوئے کسی بھی غیر مجاز ڈیلر سے دور رہنے کا کہا تھا۔

ہیوال کے بارے میں مختصر تفصیل

ہیوال چین کے گریٹ وال موٹرز (GWM) کا سب برانڈ ہے۔ چند ماہ قبل اس برانڈ نے سازگار انجنیئرنگ ورکس اینڈ لیمیٹڈ کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہوئے پاکستان میں قدم رکھا تھا۔ اس معاہدے کے تحت سازگار ہیوال کی گاڑیاں تیار کر کے پاکستان میں بیچنے کے حقوق رکھتا ہے۔

سازگار انجنیئرنگ ورکس اینڈ لیمیٹڈ نے پاکستان میں دو ایس یو ویز ہیوالجولین اور ہیوال  H6لانچ کر چکا ہے۔ دونوں ایس یو ویز پاکستانی خریداروں کی توقعات سے بالاتر ہیں۔ کمپنی اس وقت پاکستان میں امپورٹڈ CBU یونٹس ہی بیچ رہی ہے اور سپلائی سمیت ڈیلیوری میں تاخیر سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.