ہیول پاکستان نے جولیئن اور ایچ 6 ایس یو ویز کی بکنگ بند کر دی
ابھی ہیول کی SUVs کو مارکیٹ میں آئے ہوئے ایک ہفتہ ہی ہوا تھا، اور ہم ابھی ان گاڑیوں کے جلووں میں ہی کھوئے ہوئے تھے کہ ہیول پاکستان نے دونوں گاڑیوں، ہیول جولیئن اور ہیول H6، کی بکنگ بھی بند کر دی ہے۔ کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک آفیشل بیان جاری کر کے یہ خبر دی ہے۔
ہیول نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی SUVs کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا بخوبی اندازہ لگا لیا ہے۔ بالکل MG کی طرح ہیول بھی جولیئن اور H6 کے صرف محدود تعداد میں امپورٹ کیے گئے CBU یونٹس فروخت کر رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ محدود یونٹس پہلے ہفتے کے دوران ہی بُک ہو گئے ہیں۔ اس لیے کمپنی اب مزید بکنگ نہیں لے رہی اور اس کی توجہ پہلے سے بک کیے گئے یونٹس کی بروقت ڈلیوری پر ہے۔ ہم تو اتنا ہی کہیں گے کہ یہ بہت اچھا قدم ہے!
ہیول پاکستان کا آفیشل بیان
پیر کو جاری ہونے والے آفیشل بیان کے مطابق ہیول نے جولیئن اور H6 ایس یو ویز کی بکنگ بند کر دی ہے۔ سب سے پہلے کمپنی نے ہیول میں دلچسپی دکھانے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی SUVs کی بکنگ بند کرنے کی وجہ کا ذکر کیا ہے، جو سیمی کنڈکٹر چِپ کی عالمی قلت ہے۔ تیسری بات یہ ہے کہ انہوں نے جلد ہی بکنگ دوبارہ شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے، لیکن کسی تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔ چوتھی بات یہ کہ انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر قانونی ڈیلرز وغیرہ سے دُور رہیں۔
ہیول کے بارے میں کچھ باتیں، ایک بار پھر
ہیول چین کے گریٹ وال موٹرز (GWM) کے کا ایک سب برانڈ ہے۔ چند مہینے پہلے کار مینوفیکچرر پاکستان کے سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ (SEWL) کے ساتھ شراکت داری کر کے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوا تھا۔ پارٹنرشپ معاہدے کے تحت SEWL لوکل مارکیٹ میں ہیول کی مصنوعات مینوفیکچر، مارکیٹ اور فروخت کرنے کے حقوق رکھتا ہے۔
SEWL نے ایک سافٹ لانچ میں دو ہیول SUVs متعارف کروائیں، ہیول جولیئن اور ہیول H6۔ دونوں SUVs پاکستانی خریداروں کی توقعات سے کہیں آگے ہیں۔ کمپنی صرف CBU یونٹس فروخت کر رہی ہے اور سپلائی اور دیر سے ڈلیوریز کے مسائل سے بچنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ حکمتِ عملی ہیول پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔
ہیول جولیئن اور ہیول H6 کی آفیشل تفصیلات اور خصوصیات کے بارے میں مزید جانیں اور آپ کا پہلا تاثر کیا تھا، اس بارے میں ہمیں ضرور بتائیں۔