نئی سوزوکی سوئفٹ 2022 کی بکنگ سے متعلقہ تفصیلات
نئی سوزوکی سوئفٹ 2022 کو کل پاکستان میں تین مختلف ویرینٹس میں لانچ کیا گیا۔ جن میں جی ایل مینوئل، جی ایل سی وی ٹی، جی ایل ایکس سی وی ٹی شامل ہیں۔ صارفین نئی سوئفٹ کی بکنگ اور ڈیلیوری کی تفصیلات بارے جاننا چاہتے ہیں۔
اس بارے کمپنی اور سوزوکی ڈیلرشپ کا موقف ذیل میں تفصیل سے درج ہے۔
سوزوکی سوئفٹ بکنگ پر کمپنی کا موقف
کمپنی آفیشلز کے مطابق بکنگ کیلئے کار کی پوری قیمت ادا کرنا ہوگی جبکہ گاڑی اپریل 2022 کے دوسرے ہفتے تک ڈیلیور کی جائے گی۔ یعنی کہ ڈیلیوری کا وقت تقریباً دو ماہ کا ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ گاڑی کے لیے کچھ آفیشل کلئیرنسز باقی ہیں اور کمپنی ان کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ فی الحال، پاک سوزوکی کوٹہ سسٹم کے تحت گاڑیاں ڈیلرشپ کے حوالے کر رہی ہے۔
ڈیلرشپس کا موقف
ڈیلرشپس کا کہنا ہے کہ بکنگ کیلئے گاڑی کی پوری قیمت ادا کرنا ہوگی جبکہ ڈلیوری ٹائم 3 سے اڑھائی ماہ ہے۔ ڈیلرشپ آفیشل کا کہنا تھا کہ آپ کو کار مئی 2022 کے آخری ہفتے میں ملے گی۔
دریں اثنا، دوسری ڈیلرشپ نے بکنگ کے لیے کچھ مختلف طریقہ کار بتایا۔ ڈیلرشپ کا کہنا تھا کہ کمپنی ہر ڈیلرشپ کو کوٹہ سسٹم کے تحت کار دے رہی ہے۔ لہذا، اگر آپ کار بُک کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمیں اپنے شناختی کارڈ کی ایک کاپی اور 10000 دینا ہوں گے۔ ڈیلرشپ آفیشل کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلرشپ ادائیگی اور شناختی کارڈ کی کاپی پاک سوزوکی کو بھیجے گی۔ کمپنی کی طرف سے تصدیق کے بعد آپ گاڑی کی پوری قیمت بکنگ کی ادائیگی کے طور پر ادا کریں گے۔ جس کے 3 سے اڑھائی ماہ کے بعد آپ گاڑی حاصل کریں گے۔
مختصراً، بکنگ کی ادائیگی کار کی کل قیمت ہے، اور ڈیلیوری کا وقت تقریباً تین ماہ ہے۔ لہذا، اگر آپ نئی سوزوکی سوئفٹ چاہتے ہیں، تو اپنی قریبی پاک سوزوکی ڈیلرشپ پر جائیں اور ایک بک کریں۔
اگر آپ نئی کار کی تفصیلات اور خصوصیات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔