پرانی اور نئی ٹویوٹا ریوو میں یہ فرق ہے
حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی کہ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے ٹویوٹا ریوو کا فیس لفٹ جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی گاڑی میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں ایکسٹیریئر، انٹیریئر اور انجن پاور کی تبدیلیاں شامل ہیں۔
اس تحریر میں ہم پرانی ریوو اور نئی ریوو کے درمیان فرق دیکھیں گے تاکہ آپ نئی گاڑی کو اچھی طرح سمجھ سکیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کمپیریزن ریوو V آٹومیٹک کے پرانے اور نئے ورژن کا ہے، جو کہ اس گاڑی کا ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔
انجن اور ٹرانسمیشن:
پرانی اور نئی دونوں گاڑیوں میں 1GD-FTV 2755cc کا 4-سلنڈر انجن ہے۔ البتہ کمپنی نے فیس لفٹ میں 27hp اور 50Nm کا اضافہ کیا ہے، جو اسے زیادہ طاقتور بناتا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں 6-اسپیڈ sequential ٹرانسمیشن رکھتی ہیں۔
ہیڈ لائٹس اور فوگ لیمپس:
اس کے علاوہ پرانی اور نئی گاڑیاں LED ہیڈ لیمپس اور LED فوگ لیمپس رکھتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ رات کے وقت میں دونوں گاڑیوں میں سے سڑک نظر آنے کی صلاحیت ایک جیسی ہوگی۔
پاور اسٹیئرنگ:
IMC نے نئی ٹویوٹا ریوو V میں ویری ایبل فلو کنٹرول پاور اسٹیئرنگ لگایا ہے، جو پرانی ریوو میں دستیاب نہیں تھا۔ اسٹیئرنگ کی یہ قسم زیادہ رفتار پر سخت ہو جاتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ گاڑی زیادہ رفتار پر اپنے راستے سے بہت کم اِدھر اُدھر ہوگی، جس سے تصادم یا حادثے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ فیس لفٹ پرانے ورژن سے زیادہ محفوظ ہوگا۔
لمیٹڈ سِلپ ڈفرینشل:
نئی ریوو لمیٹڈ سلپ ڈفرینشل کے فیچر کے ساتھ آئے گی، جبکہ پرانے ویرینٹ میں یہ آپشن نہیں ہے۔ لمیٹڈ سلپ ڈفرینشل دونوں پہیوں کو برابر کی طاقت دیتا ہے، جس سے گاڑی کی بھروسہ مندی بڑھ جاتی ہے، خاص طور پر آف روڈ صورت حال میں۔
اسپیڈ آٹو-لاک ٹارک کنورٹر:
فیس لفٹ میں IMC نے اسپیڈ آٹو-لاک کنورٹر بھی متعارف کروایا ہے، جو پچھلے ویرینٹ میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔ یہ کنورٹر گاڑی کو مستقل رفتار پر ایک گیئر برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پرانے ویرینٹ میں اگر رفتار میں معمولی سی تبدیلی بھی آتی تو ریوو V کی آٹومیٹک ٹرانسمیشن گیئر تبدیل کر دیتی تھی، مثلاً پانچویں اور چھٹے گیئر میں تبدیلی۔ البتہ یہ نیا فیچر گیئر سیٹ کر دے گا اور جب تک گاڑی کی رفتار میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آتی اسے تبدیل نہیں کرے گا۔
فالو می ہوم ہیڈ لائٹس:
نئی گاڑی فالو می ہوم ہیڈ لائٹس رکھتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ گاڑی کے فرنٹ لیمپس پارک کیے جانے کے بعد کچھ دیر تک کھلی رہے گی۔ IMC نے پچھلے ویرینٹ میں یہ فیچر پیش نہیں کیا تھا۔
نئی ریوو V میں یہ تبدیلیاں ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ تحریر آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔