MG5 EV کی خصوصی تصاویر آ گئیں
چند روز قبل ہم نے ایم جی پاکستان کی جانب سے پاکستان میں ایک نئی الیکٹرک کار MG5 EV کی اچانک اور غیر اعلانیہ لانچ کے بارے میں آپ کو بتایا تھا۔ کمپنی نے کوئی لانچ ایونٹ منعقد نہیں کیا اور نہ ہی اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر خاص طور پر کسی قسم کا کوئی اعلان کیا۔ کار ابھی کمپنی کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز پر کچھ پوسٹس میں سامنے آئی ہے۔ مزید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی دسمبر 2023 کے وسط سے نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور مختلف ایم جی ڈیلرشپ پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
بعد ازاں، ہم نے اس الیکٹرک گاڑی کے آفیشل فیچرز، خصوصیات، قیمت اور بکنگ کی تفصیلات حاصل کیں اور آپ کے ساتھ شیئر کیں۔ اگرچہ ہم نے کار کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جو کہ گاڑی کے بروشر سے لی گئی تھی۔ لہذا MG5 EV کی خصوصی تصاویر یہ ہیں:
ایکسٹیرئیر
ان تصاویر میں، آپ اس کے الائے رم کے منفرد ڈیزائن، فرنٹ بونٹ پر ایم جی بیج، ڈبل ٹون سائیڈ ویو مررز کے ساتھ ایل ای ڈی سائیڈ انڈیکیٹرز، روف ریل، کروم ڈور ہینڈلز اور ایل ای ڈی ٹیل لائٹس دیکھ سکتے ہیں۔ کار یقینی طور پر خوبصورت نظر آتی ہے، خاص طور پر 205/60 R16 ٹائر کے ساتھ 16 انچ کے الائے وہیل۔ دیگر نمایاں خصوصیات میں ٹِنٹِڈ ونڈوز، فرنٹ اور رئیر ایرو وائپرز، رئیر پارکنگ سینسرز اور ایک ہائی ماونٹڈ LED بریک لیمپس شامل ہیں۔
انٹیرئیر
یہ تصاویر گاڑی کے اندرونی حصے کی مختلف فیچرز اور خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں، بشمول فیبرک اپہولسٹری، 6 وے ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ، اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کارپلے کے ساتھ 10.25 انچ کی کلر ٹچ اسکرین، 7 انچ کا کلر ڈرائیور انفارمیشن ڈسپلے، روٹری گیئر سلیکٹر، آٹو ڈمنگ ریئر ویو مرر اور بو فلٹر کے ساتھ آٹو ایئر کنڈیشنگ۔
یہ سٹیشن ویگن آرام کے ساتھ فیملی ٹرپ کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔ کمپنی کے مطابق، کار کی موجودہ قیمت 13546000 روپے ہے جبکہ بکنگ کیلئے 5000000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ بکنگ ٹائم 90 سے 120 دن ہیں۔
کیا آپ کو MG5 EV پسند ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔