رینج روور 2022 کی تصاویر لیک ہو گئیں
ایس یو ویز کے مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ رینج روور 2022 کی تٖصاویر لیک ہو چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر 5 جنریشن ایس یو وی ماڈل کی گردش کرنے والی تصاویر میں گاڑی کا ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر دکھایا گیا ہے۔
رینج روور 2022 میں کی گئی اپ گریڈز
یہ بات قابل ذکر ہے کہ لینڈ روور پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ 26 اکتوبر 2021 کو نئے رینج روور کی رونمائی کی جائے گی۔ اس اعلان کے ساتھ کمپنی نے گاڑی کی کچھ دھندلی تصاویر بھی جاری کیں۔ نئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی آنے والی ایس یو وی میں موجودہ ماڈل سے کئی ڈیزائن فیچرز لیے جائیں گے۔ تاہم اس میں کچھ اضافی فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے۔ جن میں چوڑی بیک لائٹ بار اور ایک اپ گریڈ شدہ اںٹیرئیر کیساتھ والی فلوٹنگ انفوٹینمنٹ سکرین شامل ہوگی۔
متوقع طور پر5 ویں جنریشن کے ماڈل میں ایک اپڈیٹڈ انجن دیا جائے گا جس میں کنوینشنل ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ پاور ٹرین والے روایتی انجن شامل ہوں گے۔ مزید برآں، نئے ماڈل میں ایک مکمل الیکٹرک انجن کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا لیکن صارفین کو الیکٹرک ویرینٹ کے لیے 2023 تک انتظار کرنا ہوگا۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی کے فرنٹ پروفائل پر شارپ ہیڈلائٹس اور فرنٹ گرِل ڈیزائن نظر آئے گا۔ گاڑی کا فرنٹ کسی حد تک موجودہ ماڈل سے ملتا جلتا ہے۔ سائیڈ پروفائل کی بات جائے تو یہاں کمپنی نے فرنٹ ڈورز پر دئیے گئے ورٹیکل انسرٹس (vertical inserts) کو نئے سٹائل میں پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے الائے ویلز بھی دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح گاڑی کی پچھلی کی سائیڈ نئے ڈیزائن کی رئیر لائٹس نظر آتی ہیں جو کہ ایک چوڑے رئیر لائٹ بار اور بمپر سے منسلک کی گئی ہیں۔
مجموعی طور پر رینج روور 2022 کا ایکسٹیرئیر ڈیزائن موجودہ ماڈل کے بہترین ارتقا کی نشاندہی کرتا ہے۔
انٹیرئیر
تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی کے انٹیرئیر میں نمایاں اپ گریڈز کی گئی ہیں۔ نئے ماڈل میں نیا 4 اسپیک ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ وہیل، فلوٹنگ ٹچ اسکرین، نیا ڈیش بورڈ ڈیزائن، نیا گیئر شفٹر اور روٹری وینٹیلیشن کنٹرولز جیسے فیچرز شامل ہیں۔
مزید برآں، کمپنی ذاتی نوعیت کے کئی آپشنز بھی پیش کرے گی جو نئے ماڈل کو ہر ممکن حد تک پرتعیش بنائیں گی۔
اور اب رینج روور 2022 کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہیں، جس میں ایس یو وی کے آنے والے ماڈل میں ہونے والی تبدیلیوں اور اپ گریڈ کو دکھایا گیا ہے۔