1000 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، متوقع قیمتیں سامنے آگئیں
گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نئی آٹو پالیسی سامنے آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں متوقع طور پر کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ گاڑیوں پر عائد فیڈرل ایکسائز ٹیکس میں 2.5 فیصد کمی کی جائے گی جس کے بعد 1000 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں بھی 2.439 فیصد کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہم اس سے قبل ہی 850 سی سی گاڑیوں کی نئی قیمتیں بتا چکے ہیں۔1000 سی سی گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
سوزوکی ویگن آر:
سب سے پہلے سوزوکی ویگن آر کی قیمتوں میں متوقع کمی کی بات کی جائے تو اس کے تین ویرینٹس پائے جاتے ہیں۔ ویگن آر AGS کی قیمت 46,097 روپے کمی کے بعد 1,843,903 روپے ہوگی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 1,890,000 روپے ہے۔
ویگن آر VXL کی قیمت 42,194.70 روپے کی کمی کے بعد 1,687,805 روپے ہو جائے گی جبکہ اسکی موجود قیمت 1,730,000 روپے ہے۔ اسی طرح ویگن آر VXR کی موجودہ قیمت 1,640,000 روپے جو کہ 39,999.60 روپے کی کمی کے بعد 1,600,000 ہو جائے گی۔
سوزوکی کلٹس:
سوزوکی ویگن آر کی طرح کلٹس کے تین ویرینٹس پائے جاتے ہیں۔ کلٹس VXR کی موجودہ قیمت 1,780,000 روپے ہے جو 43, 414 روپے کی کمی کے بعد 1,736,586 ہو جائے گی۔ کلٹس AGS کی قیمت میں 51,951 روپے کی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ جس کے بعد اس کی قیمت 2,078,049 روپے ہو جائے گی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 2,130,000 ہے۔
اسی طرح کلٹس VXL کی قیمت 48,048 روپے کمی کے بعد 1,921,952 روپے ہو جائے گی جبکہ اس موجودہ قیمت 1,970,000 روپے ہے۔؎
چنگان کارواں:
اس کیٹگری میں تیسری گاڑی چنگان کارواں ہے جو کہ ایک MPV ہے۔ اس گاڑی کی قیمت میں 35,477 روپے کمی متوقع ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1,454,523 ہو جائے جبکہ اس کی پرانی قیمت 1,490,000 روپے ہے۔
کِیا پکانٹو :A/T 1.0
کِیا کی ہیچ بیک پِکانٹو کی قیمت میں 49,791 روپے کی کمی کی جائے جس کے بعد اس کی قیمت 1,999,209 روپے ہو جائے گی جبکہ اس کی موجودہ قیمت 2,049,000 روپے ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے یہ چارٹ ملاحظہ فرمائیں: