پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے زبردست خبر یہ ہے کہ ہنڈا پاکستان نے بینک الفلاح کے ساتھ مل کر ایک بہترین انسٹالمنٹ آفر پیش کی ہے، جس کے ذریعے اب آپ اپنی کوئی بھی پسندیدہ ہنڈا کار حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اس آفر کے بعد اب یہ پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
آفر کیا ہے؟
اب آپ کسی بھی ہنڈا گاڑی کو صرف 70000 روپے ماہانہ اقساط کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ چاہے وہ سٹائلش ہنڈا سٹی ہو، مضبوط HR-V ہو، یا دلکش سوِک، یہ ڈیل آپ کو آسان ادائیگی کے آپشنز کے ساتھ ہنڈا کار کا مالک بننے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
بینک الفلاح کا آٹو لون پروگرام کئی فوائد کے ساتھ آتا ہے جو آپ کے لیے ہنڈا کار کو قسطوں پر کو حاصل کرنا آسان بنا دیتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ ڈیل صرف محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یہ پرکشش آفر ہنڈا کے کئی ماڈلز پر دستیاب ہے۔ اب آپ اپنی طرزِ زندگی اور پسند کے مطابق گاڑی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ہنڈا کے ماڈلز
ہنڈا سٹی: یہ متعدد ویرینٹس میں دستیاب ہے، جن میں 1.2L MT، 1.2L CVT 1.2L اپ گریڈ اور 1.5Lایسپائر شامل ہیں۔
ہنڈا :HR-V یہ کار اُن لوگوں کے لیے ہے جو ایک SUV پسند کرتے ہیں۔ HR-V کمفرٹ، پرفارمنس اور سٹائل کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے۔
ہنڈا سوِک: اپنے دلکش ڈیزائن اور طاقتور انجن کی بدولت، سیوک ایک شاندار ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
آپ کا اس آفر کے بارے میں کیا خیال ہے، جو تمام ہنڈا CKD ماڈلز کے لیے پاکستان میں دستیاب ہے؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔