ہنڈا سی ڈی ڈریم 2024 میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟
ہنڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کے نئے ماڈلز کو لانچ کرنے اور ایک نئی سی جی 125 گولڈ متعارف کروانے کے بعد اٹلس ہںڈا نے نئی سی ڈی 70 ڈریم متعارف کروا دی ہے۔ اس کے علاوہ روایت برقرار رکتھے ہوئے دیگر بائکس کی طرح کمپنی نے اس بائک میں بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں کی ہے ماسوائے سٹیکر کے رنگ اور ڈیزائن کے، جو کہ ایک معمولی سی بات ہے۔
ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم میں کی گئی تبدیلی
اٹلس ہنڈا نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر نئی ہںڈا سی ڈی 70 ڈریم 2024 میں کی گئی نئی تبدیلی کا اعلان کیا۔
ہنڈا سی ڈی ڈریم 70 کی گئی تبدیلی کے بارے میں کہنے یا تفصیل سے بتانے کیلئے کچھ زیادہ نہیں ہے کیونکہ بائک میں واحد بڑی تبدیلی اس کا سٹیکر ہے جو کہ نیلے اور سفید رنگ کا امتزاج ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئے ماڈل میں مکینیکل یا پرفارمنس کے لحاظ سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پاک ویلز نے کمپنی آفیشلز سے اس اپ گریڈ کے بارے میں پوچھا لیکن اس بلاگ کی اشاعت تک جواب موصول ہونا باقی ہے۔
نئے سٹیکر میں سفید کے اسٹروک کے ساتھ نیلے رنگ کے شیڈز ہیں۔ دریں اثنا، باقی بائک تقریبا ایک جیسی نظر آتی ہے۔ اٹلس ہنڈا کی ویب سائٹ کے مطابق سی ڈٰی 70 ڈریم کی خصوصیات یہ ہیں:
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، اٹلس ہنڈا نے حال ہی میں سی جی 125 اور سی ڈی 70 کے نئے ماڈلز لانچ کیے ہیں اور اس ماڈل کی طرح ان بائکس میں بھی بڑی تبدیلی اسٹیکرز میں تبدیلی تھی۔ کمپنی ہر سال ایک نئے ماڈل کا اعلان کرتی ہے، لیکن زیادہ تر، یہ ادھر اُدھر کی معمولی تبدیلیوں کیساتھ صرف اسٹیکرز تبدیل کرتی ہے۔
امید ہے کہ اٹلس ہنڈا، پاکستان کی سب سے بڑی موٹر سائیکل کمپنی ہونے کے ناطے، کارکردگی، کمفرٹ اور ڈرائیونگ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے اپنی بائکس میں ٹھوس تبدیلیوں پر کام کرے گی کیونکہ سٹیکرز تبدیل کرنا کوئی اپ گریڈ نہیں ہے اور ملک میں موٹر سائیکل کمپنیوں کو اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
ہنڈا سی ڈی 70 ڈریم میں کی گئی معمولی تبدیلی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں