ہونڈا سوِک 2022ء کے راز ایک مرتبہ پھر کُھل گئے!

0 13,971

مستقبل بڑا دلچسپ ہونے والا ہے کیونکہ ہونڈا سوِک 2022ء کے راز ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔ نئی تصویر میں انہیں ایک پارکنگ لاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویریں سامنے سے لی گئی ہیں جن میں ہونڈا کی آئندہ سیڈان کی ہیڈ لائٹس، فرنٹ گرِل اور بونٹ کی شکل کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔

جیسا کہ پچھلی تصویروں میں ظاہر ہوا تھا کہ گاڑی کا فرنٹ اب ہونڈا ایکرڈ جیسا ہے کیونکہ یہ سوِک کے پرانے ماڈلز سے زیادہ چوڑا لگ رہا ہے۔ آپ اس کے الائے ویلز کی صورت کے علاوہ گاڑی کے دو رنگ بھی دیکھ سکتے ہیں: سیاہ اور سفید۔

Pictures Credits: Civic11Forum. 

ہونڈا سوِک 2022کی خصوصیات اور تفصیلات:

ہونڈا کی آئندہ سیڈان کی چند خصوصیات اور تفصیلات یہ ہیں۔

ایکسٹیریئر:

‏10 ویں جنریشن کی سوِک اسپورٹ بیک رکھتی ہے جو ترچھی صورت کے ریئر گلاس پینل کے ساتھ اسپورٹی ڈیزائن میں نظر آتی ہے، یہ سوِک کے پچھلے ڈیزائن انداز سے مختلف تھا۔ 11 ویں جنریشن بھی اسی ڈیزائن حکمتِ عملی پر چلتی ہوئی نظر آتی ہے کیونکہ اس کی ڈِگی کے اٹھے ہوئے کنارے اسے ذرا ڈرامائی شکل دیتے ہیں، اور اگر آپ ذرا تیز نگاہ رکھتے ہیں تو آپ اس میں ٹیسلا ماڈل 3 کی جھلک بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فرنٹ پر ہمیں نئی ہیڈ لائٹس اور DRLs بھی نظر آتی ہیں۔ ایک نئی سیدھی فرنٹ گرِل بھی ہے اور گاڑی فرنٹ پر ذرا نیچے جھکی ہوئی اور زیادہ چوڑی بھی لگتی ہے۔ نیا ماڈل “C” شکل کی ٹیل لائٹس کے بغیر ہے۔ نئے ماڈل میں سلِم LED لائٹس کا انوکھا ڈیزائن ہے۔

اس میں ایک نیا بمپر اور ذرا لمبے رِفلیکٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ بمپر میں نئے بلیکڈ-آؤٹ ایگزاسٹ آؤٹ لیٹ ہیں، جو اسے ایک پریمیئم اور اسپورٹی لُک دیتے ہیں۔ مجموعی شکل و صورت میں یہ ایکرڈ کی موجودہ جنریشن سے متاثر لگتی ہے مثلاً چوڑی اور سیدھی فرنٹ ہُڈ لائن اور زیادہ نمایاں سائیڈ بیلٹ لائنز، خاص طور پر “C پِلر” اور گلاس کارنر پر notch۔

مینوفیکچرر نے سائیڈ ویو مررز بھی ڈور پینلز پر منتقل کیے ہیں۔ اس سے پہلے یعنی 10 ویں جنریشن کی سوِک میں یہ دروازے کے کنارے اور ایک پِلر جنکشن کی روایتی جگہ پر ہوتے تھے۔

انٹیریئر:

نومبر 2020ء میں ہونڈا نے انٹیریئر کا ایک خاکہ پیش کیا تھا، اور یہ ایک مکمل طور پر تبدیل شدہ اور 10 ویں جنریشن کی سوِک کے مقابلے میں کافی مختلف تھا۔ اب نئے فلوٹنگ ٹائپ 9 انچ ٹچ اسکرین ڈسپلے کی حیثیت سے ایک نیا انفوٹینمنٹ سسٹم اور نئی ہوریزونٹل سلِم فرنٹ HVAC وینٹس سادہ تھری-نوب کنٹرولز کے ساتھ بھی متوقع ہیں۔ اس خاکے نے نیا اسٹیئرنگ ویل اور انسٹرومینٹل کلسٹر بھی پیش کیا تھا، ساتھ ساتھ نئے دروازے اور ڈرائیور کی طرف کے دروازے میں کھڑکی کے کنٹرولز پینلز بھی۔ مجموعی طور پر کمپنی نے بہت سادہ ڈیزائن اپروچ اختیار کی ہے۔

ہونڈا کے مطابق سوِک XI ایک جدید یوزر انٹرفیس رکھے گی۔ ایکسٹیریئر کا پروڈکشن ورژن کافی حد تک پروٹوٹائپ جیسا ہی رہا ہے۔ اگر ہم اسی قیاس کو سامنے رکھیں تو بالکل ویسے ہی انٹیریئر کی توقع رکھ سکتے ہیں جیسا کہ ہونڈا ڈیزائن اسکیچ میں دیکھا گیا ہے۔

ہونڈا نے ذکر کیا ہے کہ نئی سوِک ایک بہتر اور مؤثر active اور passive سیفٹی آلات اور خصوصیات کی حامل ہے۔ ہونڈا نے مجموعی ڈھانچے کی مضبوطی کو زیادہ سخت اجزا اور مضبوط فولاد کا استعمال کر کے فرَیم اور چیسی کو بہتر بنایا ہے۔ میکانیکی حوالوں سے دیکھیں تو چند بہتریوں اور نفاست کے ساتھ موجودہ انجن لائن اپ جاری رہے گی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel