ہنڈا پاکستان نے سوِک میں نیا فیچر متعارف کروا دیا
ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے اپنی سب سے مشہور گاڑی ہنڈا سوک میں ایک نیا فیچر یا نئی اپ گریڈ متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ہنڈا سوک اب وائرلیس چارجنگ کے آپشن کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ یہ آپشن اوریل اور آر ایس ویرینٹس میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ کمپنی نے کسٹمرز سے کہا ہے کہ وہ قریبی ہنڈا تھری ایس ڈیلرشپ جا کر اس بارے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ کی ترغیب دی گئی تاکہ وہ مزید تفصیلات حاصل کر سکیں۔
لہٰذا، اگر آپ سوک کے مداح ہیں اور نئی سوِک خریدنے کا ارادہ کر رہے ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک بہت اچھی پیشکش اور موقع ہے کہ آپ یہ نئے فیچر والی گاڑی حاصل کریں۔ یہ فیچر آپ کو گاڑی چلاتے وقت کسی بھی کیبل کے بغیر اپنے موبائل فون کو چارج کرنے میں مدد دے گا۔ تاہم، کمپنی نے اس نئے فیچر کے بعد اضافی چارجز لینے کا ذکر نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہم آپ کو کمپنی سے معلومات حاصل ہوتے ہی اس بارے اپ ڈیٹ کر دیں گے۔
پاکستان میں یہ ہنڈا سوک سیڈان 2022 میں لانچ کی گئی تھی جو مقامی مارکیٹ کے لیے ایک اچھا آپشن تھا۔
ایکسٹیرئیر
- ہیلوجن پروجیکشن ہیڈلائٹس (آٹو ہیڈلائٹس)
- ایل ای ڈی DRLs، LED ٹیل لائٹس
- ہیلوجن فوگ لیمپس (standard)، ایل ای ڈی فوگلیمپس (Orient)
- میٹ فِنش فرنٹ گرل
- الیکٹرک اور ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مِررز
- 16 انچ الائے ویلز
- سمارٹ کی لیس انٹری
- سن روف (اوریل)
انٹیرئیر
- ہائی گریڈ سیٹ میٹریل
- مینوئل ڈرائیو ایںڈ پیسنجز سیٹ ایڈجسٹمنٹ
- ٹِلٹ ایںڈ ٹیلی سکوپِک سٹیئرنگ وہیل
- سٹیئرنگ میڈیا کنٹرولز
- 7 انچ کا TFT میٹر
- وائس ریکَگنیشن کے ساتھ 9 انچ کی اینڈرائیڈ اسکرین (Oriel)
- سنگل آٹو کلائمیٹ کنٹرول (سٹینڈرد) ڈوئل آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول (اوریل)
- رئیر AC وینٹ
- پُش اسٹارٹ
- الیکٹرانک پارکنگ بریک
- آٹو بریک ہولڈ
سیفٹی
- ڈوئل ایئر بیگز
- ABS + EBD + گاڑی کا سٹیبلٹی کنٹرول
- ہل اسسٹ کنٹرول + ٹریکشن کنٹرول
- سپیڈ لمیٹر کروز کنٹرول
- اِموبلائزر
- رئیر کیمرہ
ہنڈا سوِک میں دئیے گئے اس نئے فیچر میں آپ کیا کہیں گے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔