ہنڈا HR-V کا ڈلیوری ٹائم بڑھا جون 2023 کر دیا گیا

0 589

آج سے چند روز قبل 21 اکتوبر 2022 کو ہنڈا نے اپنی پہلی کراس اوور HR-V لانچ کی۔ اس دوران ہم نے گاڑی کی بکنگ پرائس اور ڈلیوری ٹائم سے متعلق تفصیلات شئیر کیں۔ کمپنی کے اہلکار نے ہمیں بتایا کہ اگر آپ کل گاڑی بک کرتے ہیں تو آپ کو نومبر 2022 میں مل جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ اس ہفتے یا مہینے کے آخر میں گاڑی بک کرتے ہیں تو کار دسمبر 2022 میں ڈیلیور کر دی جائے گی اور اگر آپ اگلے ماہ بکنگ کرتے ہیں تو آپ کو جنوری 2023 میں کار مل جائے گی۔ تاہم، ایسا لگتا ہے کہ ہنڈا HR-V کی ڈلیوری کے وقت کے بارے میں کمپنی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی یا یو ٹرن ہے۔

آج ٹویٹر پر مشہور صحافی عمر آر قریشی نے اس نئی کراس اوور ایس یو وی کی بکنگ کے لیے ایک رشتہ دار کا تجربہ شیئر کیا۔ قریشی کے مطابق ان کا ایک رشتہ دار کراچی میں ہنڈا کی ایک ڈیلرشپ پر گیا اور گاڑی کے ڈیلیوری ٹائم کے بارے میں پوچھا۔ جس کے جواب میں عملے نے بتایا کہ اسے گاڑی جنوری 2023 میں مل جائے گی۔

صحافی عمر قریشی نے بتایا کہ میرے رشتہ دار نے ڈیلرشپ کے سیلز سٹاف سے یہ تفصیلات حاصل کیں – پے آرڈر دینے کے لیے بینک گیا اور اسے منگل (25 اکتوبر) کو ڈیلرشپ پر جمع کرایا – جس کے بعد دوپہر تک ڈیلرشپ سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ڈلیوری کو جون تک مؤخر کر دی گئی ہے۔ عمر قریشی کا کہنا تھا کہ انھیں لگتا کہ اس تاخیر کے پیچھے اون منی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

نئی ہنڈا HR-V کا ڈلیوری ٹائم

اس ٹویٹ کے بعد پاک ویلز نے معاملے کی تحقیق کیلئے تین مختلف ہنڈا ڈیلرشپس سے رابطہ کیا اور حیران کن طور پر ڈیلرشپ نے اس اپ ڈیٹ کی تصدیق کی۔ پہلی ڈیلرشپ کے عملے کے رکن نے ہمیں بتایا کہ ڈیلیوری کا وقت اب جولائی 2023 ہے۔ نمائندے نے ہمیں بتایا کہ یہ مدت آج کی بکنگ کے لیے ہے اور اگر آپ کل کار بک کرتے ہیں تو اس میں مزید توسیع ہو سکتی ہے۔

ہنڈا کی طرف سے اعلان کردہ گزشتہ ڈیلیوری ٹائم کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے پر ایک اور ڈیلرشپ اہلکار نے ہمیں بتایا کہ جولائی تک کے تمام سلاٹ فُل ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، تیسری ڈیلرشپ نے ہمیں بتایا کہ ڈلیوری جون-جولائی 2023 ہے۔

ڈلیوری ٹائم پر کمپنی کا یو ٹرن حیران کن ہے کیونکہ یہ چیز مقامی مارکیٹ میں “آن منی” کی مزید حوصلہ افزائی کرے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.