ہنڈا سوک 2022 کی بکنگ شروع، لیکن کار غائب۔۔

0 566

ہنڈا اٹلس ایک بار پھر اپنی پرانی روایت برقرار رکھتے ہوئے نئی ہنڈا سوک 2022 کی بکنگ شروع کر دی ہے لیکن حیران کن طور کار غائب ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق نئی سوِک کے تمام ویرینٹس کی بکنگ کی قیمت 1200000 روپے رکھی گئی ہے جو کہ سوک سے مداحوں کے لیے یہ ایک بڑی خبر ہے لیکن ہمارا سوال یہ ہے کہ گاڑی کہاں ہے؟

اگرچہ سوک 2022 کو عالمی مارکیٹ میں لانچ کر دیا گیا ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی کاروں میں فیچرز اور دیگر خصوصیات عام طور پر کم ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ امپورٹڈ اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والے یعنی CKD اور CBU یونٹس کے معیار میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔ لہذا، عام طور ہے کہ کمپنیاں گاڑی لانچ کرتی ہیں یا اس کی رونمائی کرتی ہیں، لوگ اسے دیکھتے ہیں اور پھر اسے بک کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن ہنڈا اٹلس نے کسی حد تک غلط روایت شروع کر دی ہے۔

وہی (ہنڈا سٹی جیسی) پرانی کہانی

اگر آپ کو یاد ہو تو ہنڈا اٹلس نے ہنڈا سٹی کی ہنڈا سٹی 6 جنریشن کی لانچ سے قبل بھی ایسا ہی کیا تھا۔ کمپنی نے کار کی رونمائی سے پہلے ہی بکنگ شروع کر دی تھی۔ اگرچہ تب ہزاروں کی تعداد میں بکنگ ہوئی تھیں لیکن اس عمل کا جواز نہیں بنتا کیونکہ اس روایت کے ذریعے لوگوں کی ہنڈا کاروں کیلئے پسندیدگی کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بکنگ نے متعدد مسائل کو جنم دیا، جن میں تاخیر سے ڈیلیوری اور گاڑی کے معیار کے بارے میں شکایات شامل تھیں۔ صارفین کو مہینوں تک گاڑی کا انتظار کرنا پڑا اور جب انہوں نے گاڑی تو صارفین کا منفی ردعمل دیکھنے کو ملا یعنی صارفین خوش نہیں تھے۔ گاڑی میں کار پینٹ اور باڈی گیپس جیسے مسائل بھی دیکھے گئے تھے۔

ہنڈا سوک کی بکنگ پر ہماری تجویز

ہم صارفین کو تجویز کریں گے کہ رونمائی سے پہلے گاڑی بُک نہ کروائیں اور انتظار کریں۔ پہلے گاڑی کو خود دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں کہ آیا انہیں یہ گاڑی خریدنی چاہیے یا نہیں اور ہم ہنڈا اٹلس سے درخواست کریں گے کہ وہ اس روایت کو روک دیں کیونکہ اس سے انھیں آںے والی مدت میں نقصان پہنچے گا۔ اس طرح کے طریقوں سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ گاڑی کو بڑی تعداد میں بک کریں اور پھر اسے ‘آن منی’ پر فروخت کریں۔

اگر ہنڈا کو اپنی پروڈکٹ پر یقین ہے تو پہلے اسے عوامی سطح پر دکھائیں اور پھر لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں۔ غلط روایت قائم نہ کریں۔

ہنڈا کے اس عمل کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

اور ہمارا خیال ہے کہ ہونڈا سِوک کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے۔ اسے کسی نے نہیں دیکھا، کوئی بھی اس کے تعمیراتی معیار کے بارے میں نہیں جانتا، اس کے چشموں اور خصوصیات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، اور پھر شرح میں تبدیلی کا مستقل خطرہ ہے کیونکہ موجودہ قیمت “عارضی” ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.