پنجاب میں کار ٹرانسفر کا طریقہ
کار کی منتقلی استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے بزنس کا ایک لازمی حصہ ہے جس پر فوری طور پر عمل کیا جانا چاہیے۔ اس عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے ای پے پنجاب کے نام سے ایک آن لائن ایپ لانچ کی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین آسانی سے کار کو اپنے نام پر منتقل کر سکتے ہیں یا اس کے ذریعے کسی بھی قسم کے ٹیکس اور فیس ادا کر سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو اس بارے تفصیل سے بتاتے ہیں۔
پنجاب میں کار کی منتقلی کا عمل
سب سے پہلے، اپنے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ای پے پنجاب ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپ کھولنے کے بعد:
- ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پر کلک کریں
- کار کی منتقلی کا انتخاب کریں
- گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کریں جسے آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں
یہ ضروری اسناد تیار کرے گا جس میں مالک کا نام، آخری بار ادا کردہ ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر فیس شامل ہیں۔ جنریٹ چالان پر کلک کریں، اور آپ کو ٹرانسفر فیس ادا کرنے کے لیے ایک PSID نمبر دیا جائے گا۔
ادائیگی کے بعد ایک ریفرنس نمبر تیار کیا جائے گا جس کے تحت فروخت کنندہ اور خریدار اپنے قریبی نادرا دفاتر میں بائیو میٹرک شناخت فراہم کر سکتے ہیں۔ دونوں فریقین کے ایسا کرنے کے بعد آپ ایکسائز آفس میں اپنی گاڑی کا معائنہ کروا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی کار کامیابی کے ساتھ منتقل ہو جائے گی۔
اس عمل کے لیے مزید کسی بھی دستاویزات جیسے کار کی فائل، فارمز وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے اور یہ بہت آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے ہم نے لاہور میں ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کے بارے میں لکھا تھا اور آپ وہ مضمون یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ ہم یہ ٹپس آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں تاکہ آپ پورے عمل کو سمجھ سکیں اور کار، اس کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر سے متعلق مسائل کو حل کر سکیں۔ مزید برآں، کار کی منتقلی ایک بہت اہم مسئلہ ہے کیونکہ لوگوں ایک بڑی تعداد اوپن لیٹر پر گاڑیاں رکھے ہوئے ہیں جو کہ سراسر غیر قانونی ہے اور کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
لہذا، ان گائڈ لائنز کو پڑھیں، ان پر عمل کریں اور جلد از جلد اپنی گاڑی منتقل کریں۔
ویڈیو دیکھیں