سال 2022 میں ہیونڈائی گاڑیوں کی سیل میں 50 فیصد اضافہ ہوا
ٹویوٹا کے بعد اب ہم ہیونڈائی کی رواں سال ریکارڈ کی جانے والی سیلز پر بات کریں گے۔
ہیونڈائی گاڑیوں کی سیل
ہیوںڈائی کاروں نے پاکستان میں 2020 میں صرف دو کاروں کے ساتھ اپنا کام شروع کیا۔ جن میں ہیوںڈائی ٹوسان اور پورٹر شامل تھیں۔ کمپنی نے بالترتیب پورٹر اور ٹوسان کے 819 اور 768 یونٹس فروخت کیے۔
2021 میں، کمپنی نے ایک اور جوڑی کو لانچ کیا – جس میں سوناٹا اور ایلانٹرا شامل تھیں۔ 2022 کی سیلز کی بات کریں تو ہیونڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 3,239 یونٹس، سوناٹا کے 2046 یونٹس، ٹوسان کے 5451 یونٹس اور پورٹر کے 1543 یونٹس فروخت کیے ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب ملک میں جاپانی ساتھی فروخت میں کمی کے رجحان میں شامل ہوتے ہیں، تو ہیونڈائی نشاط کی سال بہ سال فروخت میں 2022 میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ہیونڈائی ایلانٹرا کی سیلز
رواں سال ہیوںڈائی ایلانٹرا کی سیل میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی نے رواں سال 3239 یونٹس فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 2135 تھی۔
ہیونڈائی ایلانٹرا کی ماہانہ فروخت کا موازنہ یہاں دیا گیا ہے۔
ہیوںڈائی سوناٹا کی سیلز
ہیونڈائی سوناٹا پاکستان میں 2021 میں لانچ کی گئی۔ گاڑی کی سیل میں 91 اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمپنی نے رواں سال سوناٹا کے 2046 یونٹس فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 1071 تھی۔
ہیونڈائی سوناٹا کی ماہانہ فروخت کا موازنہ یہاں دیا گیا ہے۔
ہیونڈائی ٹوسان کی سیلز
ہیوںڈائی ٹوسان 2020 میں پاکستان میں لانچ کی گئی۔ رواں سال 2022 میں ٹوسان کی سیل میں 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمپنی نے 2022 میں 5451 یوںٹس فروخت کیے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 3632 تھی۔
ہیونڈائی پورٹر کی سیلز
پورٹر کی سیلز میں 18 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کمپنی نے رواں سال پورٹر کے 1543 یونٹس بیچے جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 1303 تھی۔