ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

0 6,867

ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کمپنی نے جی ایس ٹی کی قیمتوں میں 25 فیصد اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

ہیونڈائی گاڑیوں کی نئی قیمتیں

ایلانٹرا کی نئی قیمتیں

  • ہیونڈائی ایلانٹرا 1600 سی سی کی قیمت 6199000 روپے سے بڑھا کر 6599000 روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ہیونڈائی ایلانٹرا 2000 سی سی کی قیمت 6730000 روپے سے بڑھا کر 7130000 روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

سوناٹا کی نئی قیمتیں

  • ہیونڈائی سوناٹا 2000 سی سی کی قیمت 9679000 روپے سے بڑھا کر 10329000 روپے کر دی گئی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 650000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح سوناٹا 2500 سی سی کی قیمت 10530000 روپے سے بڑھ کر 11280000 روپے ہو چکی ہے پرانی قیمت 9939000 روپے تھی یعنی گاڑی کی قیمت میں 750000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹوسان کی نئی قیمتیں

  • ہیونڈائی ٹوسان FWD کی قیمت 8030000 روپے سے بڑھ کر 8230000 روپے ہو چکی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • ہیونڈائی ٹوسان AWD کی قیمت 8659000 روپے سے بڑھ کر 8859000 روپے ہو چکی ہے یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ ہوا ہے۔

hyundai increased car prices

ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.