ہیونڈائی IONIQ 6 پاکستان میں لانچ – فیچرز و دیگر خصوصیات
ہیونڈائی نے اپنی پہلی الیکٹرانک کار IONIQ 6 پاکستان میں لانچ کردی گئی ہے جو کہ ہیونڈائی کی لگژری الیکٹرک کار ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے پاکستان میں ایک اور الیکٹرک کار IONIQ 5 بھی لانچ کی ہے۔ IONIQ 6 کے آفیشل ٓفیچرز اور دگع خصوصیات یہ ہیں۔
IONIQ 6 کے فیچرز اور دیگر خصوصیات
گاڑی کے ایکسٹیرئیر، انٹیرئیر، پاور سے سیفٹی سے متعلق فیچرز یہ ہیں:
پاور
گاڑی میں پرممنینٹ میگنٹک سنکرونس موٹر دی گئی ہے جس کی پاور 239 کلو واٹ ہے جو کہ 320 ہارس پاور اور 605 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں لیتھیم آئن بیٹری کی کپیسٹی 77.4 کلو واٹ جبکہ پاور 277 کلو واٹ ہے۔ گاڑی کی رینج 519 کلومیٹر فی چارج ہے۔ کار میں سنگل سپیڈ ریڈکشن گیئر کالم ٹائپ شفٹ بائی وائر ٹرانسمیشن ہے۔
سائز
یہ ایک 5 سیٹر کار ہے جس کی لمبائی 4855 ملی میٹر لمبی، چوڑائی 1880 ملی میٹر جبکہ اونچائی 1495 ملی میٹر ہے۔ اس کے علاوہ وہیل بیس 2950 ملیی میٹر جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس 150ملی میٹر ہے۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی کے ایکسٹیرئیر کے بنیادی فیچرز اور دیگر خصوصیات یہ ہیں:
- ایم ایف آر ایل ای ڈی
- پیرامیٹرک پکسل ایل ای ڈی آٹو لائٹ کنٹرول ڈے ٹائم رننگ لائٹس
- پیرامیٹرک پکسل ایل ای ڈی ٹیل لیمپس
- پیرامیٹرک پکسل ہائی ماونٹڈ سٹاپ لیمپ
- پاور ایڈجسٹ ایبل + پاور ریٹریکٹ ایبل + ہیٹڈ ایل ای ڈی ٹرن سگنل
- فلش ٹائپ ڈور ہینڈلز
- آٹو اپ/ڈاؤن اور سیفٹی (صرف ڈرائیور سیٹ کیلئے) پاور ونڈو
- ریئر ویو کیمرہ
- 245/40 R20 الائے ویلز
- سن روف
- شارک فن انٹینا
- ٹیل گیٹ ماونٹڈ ایرو ٹائپ سپوئلر
- پاورڈ + سمارٹ ٹیلگیٹ
- پیانو بلیک فرنٹ اور رئیر بمپر
انٹیرئیر
گاڑی کے انٹیرئیر میں یہ فیچرز اور خصوصیات دی گئی ہیں:
- ٹِلٹ اینڈ ٹیلی سکوپک + ہیٹڈ لیدر سٹیئرنگ وہیل
- آڈیو + MID + وائس کنٹرول + کروز کنٹرول سٹیئرنگ سوئچ
- الیکٹرانک کروم ریئر ویو مرر
- 3 انچ کلسٹر ڈیجیٹل ڈسپلے
- کی لیس انٹری
- پش سٹارٹ بٹن
- لیدر سیٹ اپولسٹری
- 8 وے پاورڈ (ڈرائیور + پیسنجر سیٹ)
- 2 وے (ڈرائیور + پیسنجر) لمبر سپورٹ
- ہیٹڈ + وینٹیلیٹڈ سیٹس
- وائرڈ اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ 12.3 انچ انفوٹینمنٹ ڈسپلے
- ساتھ ڈوئل زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول اے سی
- آٹو ڈیفوگر
سیفٹی فیچرز
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) + بریک اسسٹ (BA) + الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)
- 6 ایئر بیگز (ڈرائیور + مسافر، سائیڈ، پردہ)
- آئسوفکس سیٹ اینکرز
- الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول
- ہل سٹارٹ اسسٹ کنٹرول
- ٹریکشن کنٹرول سسٹم
- فرنٹ + رئیر پارکنگ سینسر
- آٹو کروز کنٹرول
- وائرلیس چارجنگ
- پیڈل شفٹرز
- رین سینسنگ وائپرز
- آٹو الیکٹرانک پارکنگ بریک
Hyundai IONIQ 6 کی ان نمایاں خصوصیات اور فیچرز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔