ہیونڈائی سٹاریا کے ویرینٹس کے فیچرز و خصوصیات
ہیونڈائی نشاط پرائیویٹ موٹر لیمیٹڈ نے 11 سیٹر سٹاریہ لانچ کر دی ہے۔ 2021 میں ہیونڈائی ایلانٹرا اور ہیونڈائی سوناٹا کی کامیاب لانچ کے بعد ہیونڈآئی کی اس نئی گاڑی میں بہت سے سمارٹ فیچرز دئیے گئے ہیں۔
گاڑی میں 11 افراد بآسانی لمبا سفر بھی کر سکتے ہیں۔ گاڑی میں کافی لیگ سپیس، ہیڈ روم اور لگیج سپیس دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کو ڈیزائن کرتے ہوئے سیفٹی اور کمفرٹ فیچرز پر بھی خاصی توجہ دی گئئ ہے۔
ہیونڈائی سٹاریہ کے ویرینٹس
سٹاریہ کے چار ویرینٹس لانچ کیے گئے ہیں۔ جن میں HGS ویرینٹس فیملی اور لگژری بزنس کلاس کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس، دیگر تین ویرینٹس مختلف انجنز اور ٹرانسمشنز کے ساتھ بزنس کلاس کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
ہیونڈائی سٹاریا HGS (ٹاپ ویرینٹ)
ہیونڈائی سٹاریا HGS میں 16 والو V6 سلنڈر، 3500 سی سی گیسولین انجن دیا گیا ہے جو 268 ہارس پاور اور 331Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ پیڈل شفٹرز کے ساتھ وائر ٹرانسمیشن کے ذریعے 8-اسپیڈ آٹومیٹک شفٹ بہترین کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، گاڑی میں چار مختلف ڈرائیونگ موڈز (Eco/ Sports/ Normal/ Smart) دئیے گئے ہیں۔
انٹیرئیر
سٹاریا HGS کے اہم فیچرز یہ ہیں:
- 25 انچ ڈیجیٹل کلسٹر جو بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ کیمرہ ڈسپلے کی خاصیت رکھتا ہے
- 6 اسپیکرز کے ساتھ 8 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم۔
- گرم اور ہوادار فرنٹ سیٹس
- وائرلیس چارجر
- ڈوئل سن روف
- آٹو ڈِمِنگ ریئر ویو مِرر
- رئیر AC کنٹرول کے ساتھ ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول۔
- 10 وے ڈرائیور پاور سیٹ کنٹرولز۔
گاڑی میں لیدر سیٹیں دی گئی ہیں، رئیر سیٹس میں لانگ سلائیڈنگ کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی کا ڈیزائن ایک ایسی چیز ہے جو اسے نہ صرف دیگر گاڑیوں سے کافی مختلف بناتا ہے بلکہ مارکیٹ میں موجود اپنے حریفوں پر بھی سبقت دیتا ہے۔ یہاں آپ کو LED ہیڈلائٹس، DRLs اور ٹیل لائٹس، ویلکم لائٹس، 18 انچ الائے ویلز، سمارٹ پاورڈ رئیر ڈورز، ٹیل گیٹ اور ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مررز بھی نظر آتے ہیں۔
سیفٹی فیچرز
سیفٹی فیچرزمیں چھ ایئر بیگز (فرنٹ، سائیڈ، اور کرٹین + تھوریکس)، ٹریکشن کنٹرول، سٹیبلٹی کنٹرول، ہِل اسسٹ، ای بی ڈی، اے بی ایس، بلائنڈ ویو مانیٹرنگ، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز، 360 ویو کیمرہ سسٹم کے ساتھ ساتھ بیک اپ کیمرہ شامل ہیں۔ تمام 11 سیٹیں 3 پوائنٹ سیٹ بیلٹ کے ساتھ آتی ہیں۔ بچوں کی نشستوں کے لیے ISOFIX سیٹ اینکر بھی دستیاب ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ گاڑی میں ریگولر کروز کنٹرول دستیاب ہے لیکن ایڈاپٹیو کروز کنٹرول یا کوئی دوسرا حفاظتی فیچر نہیں دیا گیا۔
فیول ایوریج
آسٹریلوی اعداد و شمار کے مطابق گاڑی کی فیول ایوریج 9.5 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار لیب ٹیسٹ سے حاصل کیے گئے ہیں۔ لہذا، ممکن ہے حقیقت میں یہ اعداد و شمار مختلف ہوں۔
دیگر 3 ویرینٹس
ہیونڈائی سٹاریا کے دیگر تین ویرینٹس کی مختصر تفصیلات یہ ہیں۔
ہیونڈائی سٹاریا 2.2L CRDi (ڈیزل)
سٹاریا 2.2L کے دو ویرینٹس دئیے گئے ہیں جن کی خصوصیات ذیل میں درج ہیں۔
انجن اور ٹرانسمشن
سٹاریا 2.2L جو کہ ٹربو ہے، آٹومیٹک یا مینوئل آپشن کے ساتھ بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ گاڑی کی تفصیلی خصوصیات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔ گاڑی کا 2200 سی سی انجن ڈیزل 177 ہارس پاو اور Nm430 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمشن/8-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن بھی دی گئی ہے۔ یہاں دو قسم کے انجن، یعنی آٹو اور مینوئل دئیے گئے ہیں۔ جن کی قیمتیں یہ ہیں:
ڈیزل آٹو – 7749000 روپے
ڈیزل مینوئل – 7349000 روپے
فیچرز و دیگر خصوصیات
آئیے سٹاریا کے ڈیزل کے فیچرز اور دیگر خصوصیات یہ ہیں۔
ایکسٹیرئیر
ان ویرینٹس میں چار ڈرائیو موڈز (ایکو، اسپورٹس، نارمل اور اسمارٹ) دئیے گئے ہیں۔ یہاں آپ کو 17 انچ سٹیل ٹائر، الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل اور ریٹریکٹیبل سائیڈ مررز جیسے فیچرز بھی نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلب DRLs کے ساتھ ہیلوجن ہیں۔
انٹیرئیر
انٹیرئیر کی بات کی جائے تو گاڑی میں فیبرک سیٹیں دی گئی ہیں۔ مزید برآں، آڈیو سسٹم ایک 3.8 انچ کا مونو TFT LCD ہے جس میں چار اسپیکر بلوٹوتھ، AUX اور USB کے آپشنز ملتے ہیں۔ گاڑی میں ہیٹر اور ایئر کنڈیشنر مینوئل ڈوئل زون ہیں۔
سیفٹی اور کمفرٹ
گاڑی میں کئی سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ جن میں ڈوئل ایئر بیگ، ٹریکشن کنٹرول ABS + EBD، بریک اسسٹ، آٹو لائٹ کنٹرولز اور ہیڈ لائٹ ڈیلے شامل ہیں۔
ہیونڈائی سٹاریا 3.5L (بیس ویرینٹ)
بیس ویرینٹ L3.5 V6 پیٹرول بھی فروخت کے لیے دستیاب ہے، جس کی قیمت 7199000 روپے ہے۔
گاڑی کی مختصر تفصیلات یہ ہیں:
انجن ٹرانسمشن
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ کار میں L3.5 پیٹرول انجن ہے، جو 272 ہارس پاور اور Nm331 ٹارک پیدا کرتا ہے اور یہاں 8-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔
دریں اثنا، اس کار کی باقی خصوصیات L2.2 (ڈیزل) ویریئنٹس جیسی ہی ہیں۔