پاکستان میں لانچ ہونے والی BYD گاڑیوں کے انٹرنیشنل فیچرز

0 19,186

ایک طویل انتظار کے بعد آخر کار آج BYD نے پاکستان میں اپنے برانڈ کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ رسمی تقریروں کے بعد تقریب کے میزبان نے آخرکار اہم موضوع یعنی گاڑیوں کے ماڈلز کے لانچ کے بارے میں بات کی جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر BYD پاکستان میں اپنے تین ماڈلز لا رہا ہے جو کہ یہ ہیں:

  • BYD ایٹو 3: مکمل طور پر الیکٹرک سیگمنٹ کراس اوور
  • BYD سیل: مکمل طور پر الیکٹرک مڈ سائز سیڈان
  • BYD سی لائن 6: پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV)، مڈ سائز کراس اوور

کمپنی نے ان ماڈلز کے فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا ہے۔ اس لیے ہم اپنے قارئین کے لیے انٹرنیشنل فیچرز پیش کر رہے ہیں۔ جب یہ گاڑیاں پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ ہوں گی تو مقامی ماڈلز کے فیچرز مختلف ہو سکتے ہیں۔

انٹرنیشنل فیچرز

اوپر دیے گئے بی وائے ڈی کے تینوں ماڈلز کو بین الاقوامی مارکیٹ، خاص طور پر آسٹریلیا، برازیل، بیلجیم اور سویڈن میں بہت پسند کیا گیا ہے۔ اب تک، ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں کہ بی وائے ڈی پاکستان میں وہی بین الاقوامی ویرینٹس لانچ کرے گا یا وہ پاکستانی ویرینٹ کے لیے خصوصی طور پر فیچرز کو تبدیل کریں گے۔

فی الحال اِن تینوں ویریںٹس کے انٹرنیشنل فیچرز ذیل میں دئیے گئے ہیں۔

Specs Atto 3 Seal
Power  201 HP 215 HP
Torque 315 Nm 330 Nm
Nominal Capacity 62.0 kWh* 89.0 kWh*
Battery Type Lithium-ion Lithium-ion
Range (EVDB) 330 km 425 km
Number of Cells 126 160
Nominal Voltage 403 V 512 V
Charge Power (max) 89 kW DC 140 kW DC
Charge Power (10-80%) 73 kW DC 85 kW DC
Charge Time 37 min 45 min
Body type Crossover/SUV Crossover/SUV
NCAP Ratings 5-star 5-star

 

چونکہ BYD سی لائن 6 ایک PHEV ہے، اسی لیے اس کے فیچرز مختلف ہیں

Specs BYD Sealion 6 (AWD, top-of-the-line)
Engine Size Xiaoyun 1.5 litre turbo-charged engine
Power 319 HP (combined)
Torque 550 Nm (combined)
Combined Range 961 Km
0-100 Km Acceleration 5.9 sec
Battery capacity  18.3 kWh
Fuel average 17.24 km/l
Drivetrain AWD
Hybrid motor type Permanent magnet synchronous motor 
Curb weight 2100 kg
Regenerative braking Yes

 

ہم ان تینوں ماڈلز کے پاکستان میں باضابطہ لانچ، خصوصیات، قیمتوں اور بکنگ کی تفصیلات کے بے صبری سے منتظر ہیں۔ اور ہم اپنے قارئین کے ساتھ یہ معلومات تفصیل سے شیئر کریں گے۔ تب تک، پاک ویلز بلاگ سیکشن کو وزٹ کرتے رہیں۔

 

 

 

 

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.