کیا ہنڈا سوِک 2022 کی بکنگ شروع ہو چکی ہے؟

0 435

رواں سال 2022 پاکستان میں نئی سوِک 2022کی لانچ ہو سکتی ہے۔ لیکن تاحال کسی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم مقامی مارکیٹ میں ایک عجیب و غریب افواہ گردش کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ ہنڈا اٹلس نے نئی آنے والی ہنڈا سوِک کی بکنگ شروع کر دی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہنڈا سٹی کی 6 جنریشن کے لانچ سے پہلے بھی ایسی ہی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ ان رپورٹس میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی نے لانچ سے قبل ہی سٹی کے تقریباً 7000 یونٹس بک کر لیے ہیں۔

ہمارے ذرائع کیا کہتے ہیں؟

اب ہمارے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی ہنڈا سِوک کی بُکنگ شروع ہو گئی ہے۔ گاڑی کی بکنگ کیلئے 13 لاکھ روپے 15 لاکھ ادا کرنا ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن ڈیلرشپس کی جانب سے گاڑی کی بکنگز کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ کیسز میں بکنگ کی رقم نئی سوک کی درج کی گئی ہے لیکن انوائس پر پرانی جنریشن کی انفارمیشن دی گئی ہے۔

ہنڈا سوِک 2022 کی متوقع ڈلیوری اور لانچ

ہمارے ذرائع نے نئی آنے والی سوِک 2022 کی لانچ اور ڈلیوری کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کی ہیں۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ کمپنی رواں سال مارچ میں گاڑی نمائش کیلئے پیش کر ے گی، یعنی لانچ کی جائے گی۔ گاڑی کی ڈلیوری اپریل / مئی 2022 سے شروع ہوگی۔ ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق گاڑی مقامی مارکیٹ میں جلد لانچ کی جائے گی لیکن خیال رہے کہ اس بارے کسی بھی بات کی حتمی معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ہنڈا سوک 2022 کی بکنگ پر کمپنی کا موقف

PakWheels.com  نے جب کمپنی کا موقف جاننے کے لیے ہنڈا اٹلس کے آفیشلز سے رابطہ کیا۔ کمپنی آفیشلز نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نے کار کی بکنگ شروع نہیں کی ہے۔

صارفین کے لیے ہماری تجویز

کمپنی کی جانب سے دئیے گئے ردعمل کے بعد ہم صارفین سے محتاط رہنے کی درخواست کرنا چاہیں گے۔ لہذا، بکنگ کے لیے اپنی محنت سے کمائی ہوئی رقم کسی ڈیلر کو نہ دیں بلکہ کمپنی کی طرف سے اعلان کا انتظار کریں اور پھر کار بُک کروائیں۔ خیال رہے کہ اس طرح کی بکنگ کی صورت میں، دھوکہ دہی کے زیادہ امکانات ہیں۔ لہذا، ہوشیار رہیں اور انتظار کریں۔

کیا آپ نئے Honda Civic 2022 کا انتظار کر رہے ہیں؟ کیا آپ نے کار بک کر لی ہے؟ براہ کرم تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.