ایک اور ڈٰیلرشپ نے پروٹون پاکستان کو خیر آباد کہہ دیا

0 934

پروٹون پاکستان کیلئے نہ ختم ہونے والے مسائل کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایک حالیہ اپڈیٹ کے مطابق اس بار ایک بڑی ڈیلرشپ نے پروٹون پاکستان/الحاج آٹوموٹیو نے الحاج موٹر کو خدا حافظ کہتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کے پانچ ڈیلرشپ نے گزشتہ چند مہینوں میں غیر پیشہ وارانہ، ڈیلیوری کے بارے میں معلومات نہ ہونے، تاخیر سے ڈیلیوری کے باوجود قیمتوں میں بار بار نظر ثانی اور مکمل وصولی کے بعد بھی قیمتوں میں ردوبدل کا حوالہ دیتے ہوئے پروٹون پاکستان سے استعفی دیا ہے۔

نیا استعفیٰ

اس بار اپولو موٹرز کراچی نے پروٹون پاکستان کو خدا حافظ کہا ہے۔ وجوہات بتاتے ہوئے، ڈیلرشپ نے پاک ویلز کو بتایا کہ الحاج آٹوموٹیو کے اقدامات سے پیدا ہونے والے بنیادی مسائل، جیسے کہ غیر منقولہ وعدے، گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر، بقایا رقم کی واپسی اور الحاج آٹوموٹیو کے جاری کردہ بینکوں کے چیکوں سے متعلقہ مسائل نے اجتماعی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔ ان تمام مسائل کی وجہ سے ڈیلرشپ نے گزشتہ تین دہائیوں میں جو نام کمایا تھا، اس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ڈیلرشپ کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈیلرشپ نے کہا کہ یہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اپنے آپ کو ایک ایسی پوزیشن میں پایا ہے جہاں ہیں اس طرح کے حالات کو ہمارے لیے برداشت کرنا نا ممکن ہو چکا ہےنہیں کیا جاسکتا۔

صارفین کے نام اپنے پیغام میں، اپولو موٹرز کی انتظامیہ نے کہا کہ صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام رقم کی واپسی کی ادائیگی، زیر التواء ڈیلیوری، اور دیگر مالی ذمہ داریاں اب الحاج آٹوموٹیو کی ذمہ داری ہیں۔ تمام صارفین سے کہا جاتا ہے کہ وہ الحاج آٹوموٹیو کے ہیڈ آفس کا دورہ کریں اور رقم کی واپسی اور ڈیلیوری کے حوالے سے اپنے مسائل کو حل کریں کیونکہ کمپنی براہ راست صارفین کو خطوط/خط و کتابت بھیج رہی ہے۔

یہ کمپنی اور اس کے صارفین دونوں کے لیے بہت سنگین صورتحال ہے کیونکہ یہ استعفے مقامی مارکیٹ میں کار اسمبلی کمپنی کے صارفین کے اعتماد اور ساکھ کو متزلزل کرتے رہیں گے۔ اس پورے معاملے کا زیادہ پریشان کن پہلو یہ ہے کہ کمپنی اپنی کراس اوور SUV کی ڈیلیوری کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، یہاں تک کہ ان صارفین کو بھی جنہوں نے 2020 میں گاڑی کی بکنگ کرائی تھی۔

پروٹون پاکستان سے ڈیلرشپ کے مسلسل استعفوں پر آپ کا کیا موقف ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.