کیا نئی سوزوکی سوئفٹ آئندہ ماہ پاکستان پہنچ جائے گی؟

0 7,484

سوزوکی کے مداحوں اور سوئفٹ کا بے صبری سے انتظار کرنے والوں کیلئے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاک سوزوکی فروری 2022 میں سوزوکی سوئفٹ کی نئی جنریشن لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، یعنی گاڑی کی لانچ میں صرف ایک مہینہ باقی ہے جو کہ صارفین کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔

کمپنی پاکستان میں ممکنہ طور پر 1250 سی سی K12C ڈوئل جیٹ اِن لائن 4 انجن، 5 سپیڈ مینوئل یا سی وی ٹی ٹرانسمشن کیساتھ گاڑی لانچ کرے گی۔ اگرچہ بین عالمی مارکیٹ میں 1000 سی سی ٹربو انجن کے ساتھ ایک اور ویریںٹ موجود ہے لیکن امید کی جا رہی کہ پاکستان میں 1250 سی سی انجن والا ویرینٹ لانچ کیا جائے گا۔

پرانی سوئفٹ میں 1395 سی سی انجن دیا گیا تھا جس کی وجہ سے مالکان کو زیادہ ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ گاڑی کی سیل کچھ حد تک متاثر ہوئی۔ جس کے بعد اب 1250 سی سی انجن کیساتھ آنے والی سوئفٹ صارفین کے لیے ایک ریلیف ہوگا کیونکہ اس پر کم ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

متوقع قیمت

ذرائع کے مطابق کمپنی 27 سے 28 لاکھ روپے کی قیمت میں یہ گاڑی لانچ کرے گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ قیمت قدرے زیادہ ہے کیونکہ آپ اسی قیمت میں چنگان ایلسون، ٹویوٹا یارس اور حتی کہ ہنڈا سٹی بھی خرید سکتے ہیں اور زیادہ تر پاکستانی ڈِگی کے ساتھ گاڑی خریدنا پسند کرتے ہیں۔ تاہم، گاڑی کے چاہنے والے اسے بہرحال خریدیں گے کیونکہ یہ نیا انجن انتہائی موثر ہوگا۔

ہمیں امید ہے کہ کمپنی نئی سوئفٹ کو مسابقتی قیمت پر پیش کرے گی اور یہ مقامی مارکیٹ میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔

ٹیسٹ یونٹس

گزشتہ سال نومبر میں  سوزوکی سوئفٹ کی تیسری جنریشن کے ممکنہ ٹیسٹ یونٹس کو کراچی میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے مارکیٹ میں کار کے بارے میں کوئی شور موجود نہیں تھا۔ لہذا، ہم پاک سوزوکی کو آنے والی لانچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان “ٹیسٹ یونٹس” کے بارے میں مزید پڑھنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔

کیا آپ نئی سوزوکی سوئفٹ پر پرجوش ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

کیا آپ نئی سوئفٹ کے لانچ کے بارے میں پرجوش ہیں؟ تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.