کیا پروٹون ساگا ایک بہترین فیول ایوریج والی کار ہے؟

0 8,907

مقامی سطح پر تیار کی جانے والی پروٹون ساگا فیول ایوریج کے لحاظ سے ایک بہترین کار ہے۔ اس میں بہت سے فیچرز دئیے گئے ہیں جو اس قیمت میں آنے والی کسی بھی کار کے ساتھ نہیں آتی ہیں۔ گاڑی کی سب سے بہترین چیز اس کی فیول ایوریج ہے۔ اگر کسی گاڑی کی قیمت بہت زیادہ ہے لیکن اس کی فیول ایوریج اچھی نہیں تو کیا ایسی کار خریدنئ چاہیے؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ کیا پروٹون ساگا واقعی اچھی فیول ایوریج والی کار ہے جیسا کہ صارفین کہتے ہیں۔

پروٹون پاکستان کیا کہتا ہے؟

پروٹون ساگا کے تمام  ویرینٹس میں ایک ہی طرح کا 1300 سی سی لیٹر DOHC VVT انجن دیا گیا ہے۔ جو 91 ہارس پاور اور 40 لیٹر فیول ٹینک پیش کرتے ہیں۔ پروٹون پاکستان کا دعویٰ ہے کہ شہر میں ساگا کی اوسط فیول ایوریج 12-14 کلومیٹر فی لیٹر ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ طاقتور  DOHCانجن کی بہترین فیول ایوریج شہر میں سفر کرنے والوں کیلئے ایک بہترین آفر ہے۔

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور شہروں میں پر ہجوم ٹریفک کیلئے پروٹون ساگا کسی بھی صارف کے لیے ایک بہترین کار ہے۔ گاڑی میں ایکو ڈرائیو کا فیچر بھی موجود ہے جو کہ گاڑی کے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے کی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی وے پر ساگا کی اوسط فیول ایوریج 14-16 کلومیٹر فی لیٹر ہے جو کہ اس قیمت میں آنے والی کار کے لیے اچھی فیول ایوریج ہے۔

پروٹون ساگا ایک اور بہترین فیچر

ساگا دنیا بھر میں اپنی پائیداری اور بہترین سیفٹی فیچرز کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں اس کار کا ابھرنا صارفین کے لیے ایک بہت بڑا فائدہ ہے کیونکہ یہ A اور B سیگمنٹ میں ایک بڑا اضافہ ہےاضافہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں پروٹون کی زیادہ سے زیادہ گاڑیاں پاکستانی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

یہاں ساگا کی 3 فیول ایوریجز ہیں جو کہ صارفین کی جانب سے سامنے لائی گئی ہیں۔

Proton Ad

Proton Ad

Proton Ad

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.