کیا ٹویوٹا ‘فارچیونر اور ریوو’ سے متعلق کچھ نیا کر رہا ہے؟

0 2,824

ٹویوٹا فارچیونر اور ریوو سے متعلق کچھ نیا کر رہا ہے اور اس سے متعلق چند تصاویر بھی آپ کے ساتھ شئیر کی گئی ہیں۔ کسی بھی ٹویوٹا کار کو سڑک پر دوڑتے ہوئے دیکھنا کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے کیوں کہ یہ پاکستان میں کام کرنے والی بڑی کار کمپنیز میں سے ایک ہے۔

تصاویر میں ٹویوٹا ریوو اور ٹویوٹا فارچیونر دیکھی جا سکتی ہیں لیکن لگتا ہے کہ یہ اِن گاڑیوں فیس لفٹ ماڈلز ہیں جنھیں دیکھ کر ان کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا جا سکتا۔ اس کے علاوہ ان دونوں گاڑیوں کے نئے فیس لفٹس یا ماڈلز کے اجراء کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ یا معلومات نہیں ہیں، لیکن امید ہے کہ اس سے متعلق ضرور کچھ نیا آنے والا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان گاڑیوں کو عالمی میں پہلے ہی لانچ کیا جا چکا ہے۔ اگر یہ گاڑیاں پاکستان میں لانچ کی جاتی ہیں تو ہمارے لیے اور آپ کے لیے خوشی کی بات ہے۔

ہم نے ان کاروں کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہمیں اس سے متعلق مزید معلومات نہیں ملی سکیں۔ لہذا، آپ کی طرح ہمیں بھی کمپنی کی طرف سے کسی نئی اور بڑی خبر کا انتظار کرنا ہوگا۔

پاکستان میں ٹویوٹا فارچیونر اور ریوو فیس لفٹس

گزشتہ دو سالوں میں ٹویوٹا پاکستان نے فارچیونر اور ریوو کی فیس لفٹس متعارف کروائے ہیں جس سے صارفین میں کافی جوش و خروش پیدا ہوا۔ دونوں گاڑیاں اپنے اپنے سیگمنٹس میں لوگوں کی پسندیدہ گاڑیاں سمجھتی جاتی ہیں۔ جس کے بعد اب ایک نئی اپ گریڈ یقینا بڑی خبر ہوگی۔

دوسری جانب ممکن ہے کہ یہ ذاتی طور پر درآمد کی گئی ہوں ہوسکتی لیکن ایسے امکانات بہت کم ہیں جس کی بڑی وجہ ان گاڑیوں کی ریپنگ ہے۔ اگر کوئی ذاتی طور پر گاڑی منگواتا ہے تو وہ عموماً ان گاڑیوں کو نہیں سٹیکر سے نہیں ڈھانپتے، خاص طور پر اگر وہ نئی ہوں لیکن پھر بھی اس بارے کچھ بھی حتمی بیان نہیں دیا جا سکتا۔

طور ہر کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ لہذا، ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ ٹویوٹا پاکستان اس بارے میں کیا کہتا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.