BYD پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کیلئے تیار

0 3,700

پچھلے چند سالوں میں آںے والے بڑے بحران کے بعد اب پاکستان کی کار انڈسٹری بحال ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ مقامی کار ساز اداروں نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں (HEVs) اور الیکٹرک گاڑیاں (EVs) تیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ مارکیٹ میں لانچ بھی ہو چکی ہیں جن میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ہیول کی جولین اور H6 ایچ ای ویز، کرولا کراس، اونری وی اور سیرس 3 شامل ہیں۔

تفصیلات

ایک حالیہ اپ ڈیٹ کے مطابق دنیا کی سرفہرست نیو انرجی وہیکل (NEV) بنانے والی کمپنیBYD  نے باضابطہ طور پر پاکستان میں EVs بنانے والے کمپنیز کی فہرست میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کمپنی نے حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ساتھ ایک نئے منصوبے پر دستخط کیے ہیں جو کہ حب پاور کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے۔

BYD

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں کمپنی نے اس اپ ڈیٹ کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ پراجیکٹ اس کی متعلقہ کمپنی میگا موٹر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے آگے بڑھے گا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نئے منصوبے کی تکمیل میں قطعی معاہدوں کو حتمی شکل دینا اور اثاثوں کی خریداری شامل ہوگی جو ضروری کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور رضامندیوں کے حصول سے مشروط ہے۔

اس سے قبل رواں سال مارچ کے اوال ئل میں ہم نے آپ کو مطلع کیا تھا کہ BYD نے ایک پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے جو جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی کار مارکیٹ میں سے ایک میں اپنے داخلے کی نمائندگی کرتا ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان دستخط کی تقریب BYD ایشیا پیسفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل مینیجر Liu Xueliang بائیڈ ایشیا پیسفک آٹو سیلز ڈویژن کے وائس جنرل منیجر ژانگ جی اور میگا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی خان کی موجودگی میں BYD ایشیا پیسیفک ڈیلر کانفرنس کے دوران منعقد ہوئی۔

اس دوران ایشیا پیسفک آٹو سیلز ڈویژن کے جنرل مینیجر مسٹر لیو زیولیانگ نے BYD فیملی میں میگا کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ 2023 میں بائیڈ کی نیو انرجی وہیکل (BEV+PHEV) کی سالانہ فروخت 3 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی جو کہ عالمی مارکیٹ کمپنی کی پوزیشن کو واضح کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمین کو 1 ڈگری تک ٹھنڈا کرنے کے BYD کے عالمی وژن کے ایک اہم حصے کے طور پر پاکستان میں میگا کے ساتھ ہماری شراکت صاف اور بہترین مستقبل کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی مثال ہے۔ میگا کے ساتھ مل کر ہم الیکٹرک گاڑٰیاں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم صرف مقامی صارفین کو سب سے زیادہ قابل رسائی پروڈکٹس فراہم کریں گے۔

پاکستان کی الیکٹرک وہیکل انڈسٹری میں BYD کی انٹری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.