جاوید آفریدی نے ایک اور نئی MG گاڑی کی جھلکیاں جاری کردیں

0 13,182

جاوید آفریدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں MG RX8 کی جھلکیاں جاری کی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ JW-SEZ Group کے مالک جاوید آفریدی نے اس سے قبل بھی تین گاڑیوں MG3, MG5 اور Gloster کی جھلکیاں بھی جاری کی تھیں لیکن اب تک ان کے بارے کوئی خبر موجود نہیں ہے کہ آیا یہ گاڑیاں پاکستان میں آئیں گی یا نہیں؟

اسی طرح جاوید آفریدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں MG RX8 کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “یہ گاڑی جلد پاکستان میں آئے گی”۔ MG RX8 ایک درمیانے سائز کی SUV ہے۔

 
https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FJAfridi10%2Fstatus%2F1414627957470121992&widget=Tweet

اہم ترین سوال:

اب جبکہ جاوید آفریدی MG RX8 کی بات کر رہے ہیں تو یہاں اہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ گاڑی پاکستان میں لانچ کی جائے گی یا یہ بھی گزشتہ تین گاڑیوں کی طرح صرف ٹویٹ تک ہی محدود رہے گی۔ اس سے قبل جاوید آفریدی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان میں MG3 20 لاکھ روپے سے بھی کم قیمت میں لانچ کریں گے جس سے صارفین میں خوشی کی لہر پیدا ہوئی لیکن اب تک اس بارے کوئی اپڈیٹ نہیں ہے کہ یہ گاڑی پاکستان میں کب لانچ ہوگی۔

مزید یہ کہ اس ماہ کے شروع میں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ MG5 کا ایک یونٹ کراچی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے اور MG پاکستان اس گاڑی کو مقامی سڑکوں پر ٹیسٹ کرے گی۔ تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق فی الحال کراچی بندرگاہ پر کوئی MG5 نہیں پہنچی۔ دریں اثنا,  MGذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی نے  MG5اور گلوسٹر کے CBU یونٹس کو ٹیسٹنگ کے لئے درآمد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق MG پاکستان ان گاڑیوں کو مکمل طور پر ٹیسٹ کرنے کے بعد لانچ کرے گا جس کے لیے صارفین کو کافی انتظار کرنا پڑے گا۔

ہمیں لگتا کہ یہ ٹیزر سیریز بند ہونی چاہیے کیوں کہ یہ ایک عام صارف میں خوشی کی لہر پیدا کرتا ہے لیکن MG اور جاوید آفریدی اس کے بعد خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ کمپنی کو اپنے موجودہ ماڈلز اور ان کی فراہمی کے نظام پر توجہ دینی چاہئے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ MG HS اور MG ZS EV کو صارفین کی جانب سے کافی ردعمل ملا ہے۔ تاہم بہت سی ایسی رپورٹس بھی موصول ہوئیں جن میں MG HS کی ڈیلیوری میں تاخیر کی بات کی گئی تھی اور اس سے کمپنی کی ساکھ پر برا اثر پڑا تھا۔

پاکستان میں نئی ​​گاڑیاں لانچ کرنا بلاشبہ ایک بہت بڑا قدم ہے لیکن صرف ٹیزر ہی جاری کرنا کافی نہیں ہے۔ نیز  MGپاکستان کو MG HS کی مقامی طور پر تیاری پر کام کرنا چاہئے کیونکہ کمپنی اب تک صرف CBU یونٹس فروخت کر رہی ہے۔

بہر حال جاوید آفریدی کی جانب سے جاری کیے جانے والے حالیہ ٹیزر کے بارے آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ RX8 جلد پاکستان میں دیکھی جا سکتی ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.