کیا MG 3 پاکستان آرہی ہے؟

0 7,422

جاوید آفریدی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنی ٹویٹ میں ایم جی کار کی جھلکیاں جاری کی ہیں، جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں صارفین سے سوال کیا ہے کہ وہ اس ایم جی کار اور اس کی قیمت کا اندازہ لگائیں۔ یہاں گاڑی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کیونکہ اس پر لگا MG 3 کا بیج اس کا تعارف کروانے کیلئے کافی ہے۔ ٹویٹ میں شئیر کی گئی اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کی کار سڑک پر دوڑتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو کار کا بیرونی اور اندرونی حصہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جاوید آفریدی کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ یہ ہے:

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آفریدی نے MG 3 کے بارے میں ٹویٹ کیا ہو۔ اگر آپ کو یاد ہو تو فروری 2021 میں بھی گاڑیوں کے شوقین افراد سے یہی سوال پوچھا تھا کہ کیا وہ کار کی قیمت تجویز کرسکتے ہیں۔ یہاں تک جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں اشارہ بھی دیا تھا کہ MG 3 کی قیمت 20 لاکھ روپے سے کم ہو سکتی ہے۔ جس پاکستانی صارفین میں خوشی کی ایک لہر دیکھنے کو ملی تھی۔

تاہم، آفریدی اور ایم جی پاکستان دونوں کی طرف سے اس پر مکمل خاموشی ہے۔ گاڑی کی درآمد یا مقامی تیاری کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ MG 3 مستقبل قریب میں ایم جی پاکستان کے لائن اپ میں نہیں ہے۔ جس کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ صرف ایک ٹویٹ یا جھلکی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

ہمیں نہیں لگتا کہ یہ کار جلد یا بادیر پاکستان پہنچے گی کیونکہ کمپنی نے اس بارے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ علاوہ ازیں، ویڈیو میں موجود کار MG 3 کا پری فیس لفٹ ماڈل ہے کیونکہ MG نے عالمی مارکیٹ میں اس ہیچ بیک کا ایک فیس لفٹ ماڈل متعارف کروایا ہے۔

MG 3 ہیچ بیک

MG 3 ایک 1500 سی سی سب کومپیکٹ ہیچ بیک کار ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گاڑی کی دوسری جنریشن پائی جاتی ہے۔ گاڑی کا 1.5 لیٹر انجن 5 سپیڈ مینوئل اور 4 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔ یہ کار بہت پریمیم فیچرز کا ایک مجموعہ ہے، جیسا کہ

  • کروز کنٹرول
  • 8 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ اسکرین
  • رئیر پارکنگ سینسر
  • 6 ایئر بیگز
  • ایمرجنسی بریکنگ اسسٹنس
  • ہِل ہولڈ کنٹرول
  • ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TYPS)

جاوید آفریدی کی جانب سے جاری کیے گئے اس نئے ٹیزر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا کمپنی کبھی MG 3 پاکستان میں لانچ کرے گی؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.