کِیا گاڑیوں کی قیمتوں میں 11 لاکھ روپے تک کا اضافہ

0 6,794

کِیا گاڑیوں کی قیمتوں میں نئے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ڈالر کی بڑھتی شرح اور روپے کی گرتی قدر کی وجہ سے ہمیں قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ کِیا کی جانب سے بڑھائی گئی قیمتوں میں نیا عائد کردہ سی وی ٹی ٹیکس شامل ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں ان صارفین پر لاگو نہیں ہوں گی جنہوں نے 18 جولائی 2022 تک مکمل ادائیگی کر دی ہے اور ساتھ ہی ان صارفین پر بھی لاگو نہیں ہوں گی جن کے پی بی او کی ڈلیوری کا ٹائم جون 2022 یا اس سے پہلے کا تھا۔

نئی قمتیں

کیا گاڑیوں کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

کِیا پکانٹو

  • کِیا پکانٹو مینوئل کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2600000 روپے سے بڑھ کر 3100000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح کِیا پکانٹو ایٹومیٹک کی نئی قیمت 3200000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 2700000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

کِیا سپورٹیج

  • کِیا سپورٹیج ایلفا کی قیمت میں 897000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5300000 روپے سے بڑھ کر 6250000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح کِیا سپورٹیج فرنٹ وہیل ڈرائیو کی نئی قیمت 6750000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 5858000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 892000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • کِیا سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 887000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6363000 روپے سے بڑھ کر 7250000 روپے ہو چکی ہے۔

کِیا سٹونک

  • کِیا سٹونک ای ایکس کی نئی قیمت 4545000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 4469000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 76000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح گاڑی کے دوسرے ویرینٹ کِیا سٹونک ای ایکس پلس کی قیمت 4727000 روپے سے بڑھا کر 4848000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 76000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

کِیا سورینٹو

کِیا سورینٹو کے تینوں ویریںٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • سورینٹو 4 FWD کی قیمت 6904360 روپے سے بڑھا کر 7800000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 895000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • سورینٹو 4 AWD کی نئی قیمت 8500000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 7573990 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 926000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • سورینٹو 5 FWD کی قیمت 7573990 روپے سے بڑھا کر 8500000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 926000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

کیا کارنیول

  • کارنیول GLS PP کی نئی قیمت 12599000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 11499000 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 1100000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

Kia car prices

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.