کِیا گاڑیوں کی قیمتوں میں 400000 روپے تک کا اضافہ
کیا لکی موٹرز نے کِیا کاروں کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے ہے آج اپنی تمام کاروں کی نئی ایکس فیکٹری قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 5 جولائی 2023 سے لاگو ہوں گی۔
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں قیمتوں میں اس تازہ اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق، کیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT) ان ایکس فیکٹری فیکٹری قیمتوں میں شامل ہے۔
کیا گاڑیوں کی نئی قیمتیں
کیا کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں یہ ہیں:
کِیا سپورٹیج
- کِیا سپورٹیج فرنٹ وہیل ڈرائیو کی نئی قیمت 8190000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 7940000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- کِیا سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8570000 روپے سے بڑھ کر 8820000 روپے ہو چکی ہے۔
- اسی طرح سپورٹیج ایلفا کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7050000 روپے سے بڑھ کر 7300000 روپے ہو چکی ہے۔
- سپورٹیج نیو بلیک ایڈیشن کی قیمت میں بھی 250000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9050000 روپے سے بڑھ کر 9300000 روپے ہو چکی ہے۔
کِیا سٹونک
- کِیا سٹونک ای ایکس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ لہذا، گاڑی کی پرانی قیمت یعنی 5350000 روپے برقرار رہے گی۔
- اسی طرح گاڑی کے دوسرے ویرینٹ کِیا سٹونک ای ایکس پلس کی قیمت 5930000 روپے سے بڑھا کر 6050000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 120000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کِیا سورینٹو
کِیا سورینٹو کے تینوں ویریںٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
- سورینٹو 4L FWD کی قیمت 10400000 روپے سے بڑھا کر 10080000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- سورینٹو AWD کی نئی قیمت 11700000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 11300000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- سورینٹو 5L کی قیمت 11790000 روپے سے بڑھا کر 11390000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 400000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کِیا پکانٹو
- پکانٹو ایم ٹی کی قیمت 3350000 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
- پکانٹو اے ٹی کی قیمت 3625000 روپے سے بڑھا کر 3825000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کیا کارنیول
کیا کارنیول کی قیمت بھی 16750000 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔
بکنگ سے متعلق تفصیلات
کیا کی تمام گاڑیاں پوری قیمت پر بُک کرائی جا سکتی ہیں جبکہ کارنیول کی جزوی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔
شرائط و ضوابط
- تمام آرڈرز (سورینٹو اور کارنیول کے علاوہ) جون یا پچھلے مہینوں میں بک کیے گئے مکمل ادائیگیوں کے ساتھ 5 جولائی 2023 کو موجودہ ایکس فیکٹری قیمت پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔
- 3 جولائی 2023 تک بک کیے گئے تمام آرڈرز نظر ثانی شدہ قیمتوں پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔
- ایکس فیکٹری قیمتیں فریٹ اور انشورنس چارجز کے علاوہ ہیں۔
- نئی/اضافی ڈیوٹی اور ٹیکس، اگر کوئی ہیں، حکومت کی طرف سے عائد کیے گئے ہیں اور ڈیلیوری کے وقت لاگو ہوتے ہیں، صارف ادا کرے گا۔
- پرائس لاک نظر ثانی شدہ قیمتوں پر تمام بکنگز پر لاگو ہوگا۔
- پرائس لاک آفر محدود وقت کے لیے ہے اور کمپنی جب چاہے پرائس لاک کو ریزرو کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔