پکانٹو کا سیکنڈ فیس لفٹ ماڈل آئندہ سال لانچ ہوگا

0 2,223

پِکانٹو کے مداحوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے آئندہ سال 2023 میں گاڑی کی تیسری جنریشن کا سیکنڈ فیس لفٹ لانچ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ کار کا موجودہ ماڈل صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

پکانٹو کِیا کی لائن اپ میں واحد چھوٹی ہیچ بیک ہے جو کہ کمپنی کے لیے ایک اہم کار ہے۔ اسے مقامی مارکیٹ میں “مارننگ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ دوسری جانب الیکٹرک گاڑیون کے مارکیٹ میں آنے سے پیٹرول سے چلنے والی کاروں کی اہمیت کو ٹھیس پہنچی ہے جبکہ چھوٹی الیکٹرک کاروں کی بڑے پیمانے پر پیداوار ابھی ممکن نہیں ہے کیونکہ یہاں منافع کا مارجن بہت کم ہے۔

رپورٹس کے مطابق، گاڑی کے دوسرے فیس لفٹ میں پاور (انجن) کو برقرار رکھا جا سکتا ہے لیکن ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر میں کچھ بہتری نظر آئے گی۔

فی الحال، کِیا پکانٹو کی تیسری جنریشن عالمی مارکیٹ میں دو انجن آپشنز کے ساتھ آتی ہے جن میں 1000 سی سی اور 1200 سی سی انجن شامل ہیں۔ یہ نیچرلی ایسپائریٹڈ اور ٹربو چارجڈ انجن ہیں۔ جن میں 4 سپیڈ آٹومیٹک اور 5 سپیڈ مینوئل گیئر باکس دئیے گئے ہیں۔

پاکستان میں لانچ کی جانے والی کِیا پکانٹو

کِیا لکی موٹرز نے دیگر کار سازوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 2019 میں پاکستان میں پکانٹو کی دوسری جنریشن لانچ کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ماڈل کو پاکستان میں لانچ ہونے سے دو سال قبل ہی بین الاقوامی مارکیٹ سے ختم کر دیا گیا تھا۔

کِیا پکانٹو پاکستان کی پہلی کار بھی ہے جو مکمل طور پر آٹومیٹک 4 سپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ اس سے پہلے، ہمارے پاس مینوئل ٹرانسمیشن کاریں تھیں جیسا کہ سوزوکی آلٹو اور سوزوکی کلٹس۔

پکانٹو ایک بہترین 1000 سی سی کار ہے جو 3 سلنڈر MPI انجن کے ساتھ آتی ہے۔ یہ ایک CKD یونٹ ہے یعنی کار کی تعمیر میں استعمال ہونے والی ہر چیز درآمد شدہ اور بہت اعلیٰ معیار کی ہے۔ اس گاڑی میں صرف مقامی طور پر بنائی گئی چیز بیٹری، ٹائر اور آڈیو یونٹ نصب ہے۔

قیمت کی بات کریں تو مینوئل ویرینٹ کی قیمت 3.1 ملین جب کہ آٹومیٹک ویرینٹ کی قیمت 3.2 ملین ہے۔

3rd جنریشن KIA Picanto کے آنے والے 2nd facelift کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تبصرے کے سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.