کِیا لکی موٹرزنے دوبارہ بکنگ کا آغاز کر دیا
حکومت کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں سمیت غیر ضروری اور لگژری گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھانے کے بعد کار کمپنیز کے مسائل میں کمی ںطر آنے لگی ہے۔
کِیا لکی موٹرز نے اپنی تمام گاڑیوں کی بکنگ کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے جس کے بعد صارفین کم از کم ایک ماہ کے ڈلیوری ٹائم کے ساتھ کوئی بھی گاڑی بُک کروا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کمپنی نے اپنے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کرے گی۔
قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ؟
کمپنی کا کہنا ہے کہ دیگر آٹوموٹیو کمپنیوں جیسا کہ ہنڈا، سوزوکی اور ٹویوٹا نے روپے کی قدر میں کئی بار کمی کی وجہ سے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا لیکن کِیا نے ایسا نہیں کیا۔
کمپنی کی جانب سے شئیر کیے گئے نوٹیفکیشن میں دئیے گئے موازنے کے مطابق کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جبکہ دیگر کمپنیز نے 23-19 فیصد اضافہ کیا۔ اس کے بعد کمپنیز کی جانب سے کمی کے اعلان کے بعد یہ قیمتیں 15 فیصد پر آگئیں جبکہ کِیا گاریوں کی قیمتیں اب بھی 14 فیصد پر ہیں۔ یعنی کہ کِیا گاڑیوں کی قیمتیں دیگر کمپنیوں کی نسبت اب بھی کم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔
کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ کھولنے کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔