کِیا سورنٹو کی بکنگ شروع ہو گئی!

0 9,872

کِیا لکی موٹرز نے 14 فروری کو کِیا پاور پلے میں سورنٹو کی رونمائی کی تھی۔ 7 نشستوں والی یہ SUV پاکستان میں کِیا کی لائن اپ میں نیا اضافہ ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ کِیا سورنٹو اب 25,00,000 روپے میں بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی اس کی ڈلیوریز جلد شروع کرے گی۔

کیا پاکستان نے تیسری جنریشن کی سورنٹو تین ویرینٹس میں لانچ کی ہے۔ 2.4L فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD)، 2.4L آل ویل ڈرائیو (AWD) اور 3.5L فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD)۔

گاڑی کی ایکس-فیکٹری قیمت 2.4 FWD کے لیے 69,99,000 روپے، 2.4 AWD کے لیے 79,99,000 روپے اور 3.5 FWD کے لیے 83,99,000 روپے ہیں۔

تینوں ویرینٹس کی مکمل خصوصیات کی فہرست یہ ہے:

Kia Sorento 3 Variants

لکی گروپ کے سی ای او کے مطابق کِیا لکی موٹرز کو کِیا سورنٹو کی لانچ پر زبردست رسپانس دیکھنے کو ملا ہے۔ 7-سیٹوں والی یہ لگژری SUV ٹویوٹا فورچیونر کا مقابلہ کرنے کے لیے آئی ہے۔ ایک شہر کے اندر چلانے والی گاڑی کی حیثیت سے یہ گاڑی شہری علاقوں میں ٹویوٹا فورچیونر کی ڈیمانڈ کو نقصان پہنچائے گی

کِیا – بلندیوں کی جانب گامزن ادارہ

کِیا ابھی چند سال پہلے ہی پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں آیا ہے۔ کمپنی آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی (ADP 2016-21) کے تحت حاصل کردہ گرین فیلڈ اسٹیٹس کے ساتھ پاکستان میں مقامی طور پر گاڑیاں اسمبل کر رہا ہے۔ کِیا اسمبلی پلانٹ سالانہ 50,000 گاڑیاں بنانے کی حد رکھتا ہے۔ کمپنی جنوری 2019ء سے ڈبل شفٹ میں کام کر رہی ہے اور بگ 3 کے بعد پاکستان کا چوتھا سب سے بڑا آٹومیکر بن چکی ہے۔

پاکستانیوں کی بڑی پاکستان پہلی نظر میں کِیا اسپورٹیج کی محبت میں مبتلا ہو چکی ہے۔ ہر مہینے اس کی نمایاں فروخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس SUV کو عوام کی جانب سے بہت توجہ مل رہی ہے۔ اسپورٹیج کی فروخت نے جنوری 2021ء میں ہونڈا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور یوں کِیا پاکستان میں تیسرا بہترین کار سیلنگ برانڈ بن گیا۔

کوئی دوسرا مقابل میدان میں نہ ہونے کی وجہ سے کِیا پاکستان کے بگ 3 آٹو میکرز کو سخت ٹکر دے رہا ہے۔ سورنٹو بھی پاکستان کے گاڑیاں خریدنے والے نمایاں طبقے کے دل جیتنے کے لیے آئی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.