2026 کیا سپورٹیج: نئے ماڈل کی تفصیلات اور فیچرز

0 5,095

کیا اسپورٹیج کی 2026 ماڈل کے لیے 5ویں جنریشن میں درمیانی درجے کے فیس لفٹ کا اعلان 2024 لاس اینجلس آٹو شو میں کیا گیا۔ یہ تبدیلیاں کار کے ظاہری ڈیزائن، اندرونی حصے، اور جدید ٹیکنالوجی میں کی گئی اپڈیٹس پر مشتمل ہیں، جو اس ماڈل کو مزید بہتر اور پُرکشش بناتی ہیں۔

بیرونی تبدیلیاںSide view of the 2026 Kia Sportage.

کیا اسپورٹیج 2026 میں سب سے نمایاں تبدیلی “Opposite United” ڈیزائن لینگویج کا استعمال ہے، جو جدید کیا گاڑیوں کی پہچان بن چکا ہے۔فرنٹ گرِل میں عمودی لکیریں شامل کی گئی ہیں، اور ہیڈلائٹس کو نیا “بووم رینگ” طرز کا ڈیزائن دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں گاڑی کے سامنے کے حصے کو مزید نفیس اور خوبصورت بناتی ہیں، اور یہ پرانی جنریشن کے مقابلے میں زیادہ روایتی اور پالش شدہ لگتی ہے۔2026 Kia Sportageپہلی نظر میں پچھلی تبدیلیاں واضح نہیں ہوتیں، لیکن بیک لائٹس اور بمپر کو بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ پچھلے حصے کا پروفائل زیادہ اُبھرا ہوا ہے تاکہ گاڑی کی آف روڈنگ صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ پہیوں کا سائز 19 انچ کر دیا گیا ہے، جو کہ پرانی جنریشن کے 17 انچ پہیوں سے 2 انچ بڑا ہے۔

اندرونی تبدیلیاں2026 Kia Sportage Interior

اندرونی حصے میں ڈیزائن کو تھوڑا بہتر بنایا گیا ہے، لیکن کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اب 2-اسپوک ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے، جو پچھلے 3-اسپوک ڈیزائن سے مختلف ہے۔ اے سی وینٹس کو زیادہ پتلا اور خوبصورت بنایا گیا ہے، جو کہ پہلے کے مِلے جُلے ڈیزائن سے زیادہ بہتر نظر آتا ہے۔ انفوٹینمنٹ اسکرین کا سائز بڑھا کر 12.3 انچ کر دیا گیا ہے، اور یہ اب ایک بڑی اور لمبی اسکرین کی شکل میں انسٹرومنٹ کلسٹر کے ساتھ مربوط ہے۔ تمام ماڈلز میں وائرلیس چارجر، ایپل کار پلے، اور اینڈرائیڈ آٹو کو شامل کیا گیا ہے۔

پاورٹرین اور کارکردگی

LA Auto Show 2024: 2026 Kia Sportage Debuts with Enhanced Features and Powerful Powertrains

2026کیا اسپورٹیج کے پاورٹرین میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

1.6 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن اور 47.7 کلو واٹ موٹر کے ساتھ 231 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، جو کہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں 4 ایچ پی زیادہ ہے۔

پلگ اِن ہائبرڈ ورژن (PHEV) اب 72 کلو واٹ موٹر استعمال کرتا ہے، جو کل 258 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔2.5  لیٹر انجن کے ساتھ 187 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، اور آل وِیل ڈرائیو (AWD) تمام ماڈلز میں اختیاری ہے۔

2026کیا اسپورٹیج جدید ڈیزائن، بہتر اندرونی سہولتوں، اور طاقتور پاورٹرین کے ساتھ ایک مضبوط امیدوار کے طور پر ابھری ہے۔ یہ نئی تبدیلیاں اسے اپنی کلاس کی دیگر گاڑیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے بہتر پوزیشن دیتی ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.