MG HS کی قیمت میں 13 لاکھ روپے اضافہ

0 3,764

ایم جی پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمت  میں 13 لاکھ روپے کا بڑا اضافہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روپے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باوجود گزشتہ سال گاڑی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ لہذا، اب قیمت میں اضافہ کرنا ناگزیز ہو گیا تھا۔

کمپنی نے دو مراحل میں گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔

MG HS Essence کی نئی قیمت

فروری/مارچ کے ڈلیوری والے صارفین کو 6899000 روپے کی بجائے 6999000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یعنی 1 لاکھ  روپے اضافی وصول کیا جا رہے ہیں۔ ان گاڑیوں کی 14 فروری 2023 سے انوائس کی جائے گی۔

دوسری جانب نئے آرڈرز اور اپریل کے ڈلیوری ٹائم والے صارفین کو اب 8199000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ یعنی، 1300000 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 15 فروری 2023 سے ہوگا۔

MG HS Essence

شرائط و ضوابط

یہ تمام قیمتیں ایکس فیکٹری فی یونٹ ہیں۔ (بشمول قابل اطلاق ڈیوٹی اور ٹیکسز سمیت)

غیر ملکی کرنسی، حکومتی محصولات (بشمول FED، مالیاتی پالیسیاں، درآمدی پالیسیاں وغیرہ) کی تبدیلیوں کی وجہ سے قیمتوں پر اثر پڑے گا جو صارف ادا کرے گا۔

ڈیلیوری کے وقت قیمت حتمی ہوگی۔

یہ قیمتیں ودہولڈنگ ٹیکس، ٹرانسپورٹیشن، ٹرانزٹ انشورنس چارجز وغیرہ کے علاوہ ہیں۔

جزوی ادائیگی پر اپریل کی ڈیلیوری کی بکنگ نئی قیمت کے 20 فیصد پر ہوگی، یعنی 1640000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.