ایم جی HS کی قیمت میں 600000 لاکھ روپے کی کمی

0 11,614

پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی کی خواہش کرتے ہوئے کچھ دن پہلے ہم نے آپ کو بھارت میں MG ZS EV کی قیمت میں نمایاں کمی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ہماری اس خواہش کے چند دن بعد ہی اچھی خبر موصول ہو چکی ہے اور معاشی چیلنجز کے باوجود امید کی کرن نظر آنے لگی ہے۔

کِیا لکی موٹرز کی جانب سے قیمتوں میں کی کے بعد ایم جی پاکستان نے بھی ایس یو ویز کے شوقین افراد اور ممکنہ کار خریداروں کے لیے اپنی مشہور گاڑی ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایم جی ایچ ایس ایسنس کی نئی قیمت

کمپنی کے حکام کے مطابق ایم جی ایچ ایس ایسنس کی قیمت میں 600000 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8699000 روپے سے کم ہو کر 8099000 روپے ہو چکی ہے۔

یعنی کہ ممکنہ خریدار اب پرتعیش فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جو ایم جی ایچ ایس ایسنس میں دئیے گئے ہیں۔

فوری ڈیلیوری

قیمتوں میں کمی کے علاوہ کمپنی نے ایک اور آفر متعارف کروائی ہے جو کہ گاڑی ی فوری ڈیلیوری ہے۔ یعنی کہ اگر آپ نے ایم جی ایچ ایس ایسنس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تو آپ کو گاڑی حاصل کرنے کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستان کی معیشت ابھی بھی بہتر نہیں ہوئی ہے لیکن امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ چیزوں کو بہتر کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے۔ کچھ دن پہلے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی۔ جس کے بعد کار سازوں پر زور دیا گیا کہ وہ صارفین کو فائدہ پہنچاتے ہوئے قیمتیں کم کریں کیونکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں غیر مساوی اضافے نے پہلے ہی سیلز اور منافع کو کافی حد تک نقصان پہنچایا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.