MG HSپلگ اِن ہائبرڈ پاکستان میں کب لانچ کی جائے گی؟

0 4,535

رواں سال پاکستان آٹو شو (PAPS 2024) میں ٹیکنالوجی اور خوبصورتی کا ایک شاندار امتزاج دیکھا جائے گا جہاں کئی گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جو جلد یا بدیر پاکستان میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ گزشتہ ہفتے ہم اپنے ایک بلاگ میں آپ کو بتایا تھا کہ کِیا لکی موٹرز اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی PAPS میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، جو ممکنہ طور پر EV5 یا EV6 ہو سکتی ہے اور یہ شو 25 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوگا۔

حالیہ اپڈیٹ کے مطابق ایم جی پاکستان نے بھی اپنی MG HS پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV) کی ایک ٹیزر امیج جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، کمپنی اس کار کے CKD ویرینٹ کو پاکستان آٹو شو 2024 میں متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ایم جی موٹر نے اپنی HS لائن اپ کو مزید وسعت دیتے ہوئے HS PHEV کو پیش کیا ہے۔ یہ نیا ہائبرڈ ویرینٹ ایم جی کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں انٹری کی نشاندہی کرتا ہے۔

کمپنی نے ابھی تک اس گاڑی کے فیچرز اور دیگر خصوصیات سے متعلق کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم یہاں اس گاڑی کے انٹرنیشنل فیچرز خصوصیات درج کی گئی ہیں۔

سائز

اس گاڑی کی لمبائی 4574 ملی میٹر، چوڑائی 1876 ملی میٹر، اونچائی 1664 ملی میٹر جبکہ ویل بیس 2720 ملی میٹر ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی فیول ٹینک کپیسٹی 37 لیٹرز ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں الیکٹرک موٹر کے ساتھ 1500 سی سی ٹربوچارجڈ GDi انجن دیا گیا ہے جو کہ 160 ہارس پاور اور 250Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرک موٹر 120 ہارس پاور اور 230Nm پیدا کرتی ہے۔ گاڑی میں 10 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو اس کے فرنٹ پر پروجیکٹر ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی DRLs اور ہیلوجن فوگ لیمپس دئیے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ گاڑی میں سیکوینشل F & R ٹرننگ لائٹس بھی دی گئی ہیں۔ رئیر سائیڈ پر آپ کو ایل ای ڈٰی رئیر لائٹس نظر آتی ہیں۔ سائیڈ پروفائل میں 18 انچ الائے ویلز دئیے گئے ہیں۔

انٹیرئیر

MG HS PHEV میں الیکٹرک پاور سٹیرنگ اور پینورامک سن روف دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آپ کو 10 انچ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ، ڈوئل زون آٹو اے سی، رئیر وینٹس، پش سٹارٹ، پاور ٹیل گیٹ اور سمارٹ کی جیسے فیچر بھی نظر آئیں گے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ گاڑی میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیو سیٹ 6 وے الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل ہے جو ڈرائیونگ کے تجربے کو بہت آرام دہ اور آسان بناتا ہے۔

سیفٹی

گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز موجود ہیں، جن میں ABS + EBD، ٹریکشن کنٹرول سسٹم (TCS)، ہل سٹارٹ اسسٹ (HSA) اور ہل ڈیسنٹ کنٹرول (HDC)، کروز کنٹرول، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)، فرنٹ کولیشن وارننگ (FCW)، ٹریفک جام اسسٹ (TJA)، لین ڈیپارچر وارننگ (LDW)، اور لین ڈیپارچر پریونشن (LDP) شامل ہیں۔

MG HS PHEV میں لین کیپ اسسٹنس (LKA) اور بلِنگ سپاٹ ڈیٹیکشن (BDS) جیسی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ یعنی یہ سفر کرنے کے لیے کافی محفوظ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.