ایم جی 4 ایکسائیٹ بمقابلہ ایم جی 4 ایسنس – تفصیلی موازنہ

0 1,934

ایم جی پاکستان نے کل باضابطہ طور پر اپنی نئی الیکٹرک کار ایم جی 4 کے دو مختلف ویرینٹس، ایکسائٹ اور ایسنس کی رونمائی کی ہے۔ اس کار کی ملک بھر کی تمام ایم جی ڈیلرشپ پر رونمائی کی گئی کیونکہ لوگوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ہم اس نئی الیکٹرک گاڑی کی نمایاں فیچرز اور خصوصیات، قیمت اور خصوصی تصاویر آپ کے ساتھ پہلے ہی شیئر کر چکے ہیں اور اب ہم ان دونوں قسموں کے درمیان فرق کو اجاگر کرنے جا رہے ہیں، تاکہ صارفین ان میں سے کسی ایک کو خریدتے وقت ایک بہترین فیصلہ کر سکیں۔

قیمت

 ایکسائیٹ ویرینٹ کی قیمت 10999000 روپے ہے جبکہ ایسنس کی قیمت 12990000 روپے ہے۔ یعنی دونوں ویرینٹس کی قیمت میں 20 لاکھ روپے کا فرق پایا جاتا ہے جو کہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ ایسنس میں ایکسائیٹ سے زیادہ اضافی خصوصیات اور آپشنز دئیے گئے ہیں اور یہ ٹاپ ویرینٹ بھی ہے۔

پرفارمنس

پرفارمنس کی بات کریں تو ایم جی 4 ایکسائیٹ میں 51 kWh کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ ایسنس ویرینٹ میں 64 kWh بیٹری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ  بیس ویرینٹ کی زیادہ سے زیادہ پاور 125kW  ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ میں کی 150kW  ہے۔ مزید برآں، ایکسائیٹ ویریںٹ کی رینج 350 کلومیٹر فی چارج ہے جبکہ ایسنس ویرینٹ کی رینج 435 کلومیٹر فی چارج ہے۔

ٹائر اور الائے وہیل کا سائز

ایم جی پاکستان میں 215/50/R17  الائے وہیل دئیے گئے ہیں جبکہ ایسنس میں 235/45/R18  دئیے گئے ہیں، یعنی ٹاپ ویرینٹ میں ٹائر کا سائز بڑا ہے۔

سیفٹی فیچرز

دونوں ویریئنٹس میں متعدد مشترکہ سیفٹی فیچرز ہیں جن میں 6 ایئر بیگز، ABS، ایمرجنسی سٹیبلٹی پروگرام (ESP، ہل سٹارٹ اسسٹ، آٹو ہولڈ، حادثے میں آٹومیٹک ڈور لاکنگ، ریئر سینسرز، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، لین ڈیپارچر وارننگ، لین کیپ اسسٹ، ریورس کیمرہ، اور آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ (AEB) شامل ہیں لیکن تاپ ویرینٹ میں دئیئے گئے اضافی سیفٹی فیچرز یہ ہیں:

  • بلائنڈ سپاٹ ڈیٹیکشن
  • ریئر کراس ٹریفک الرٹ
  • ڈور اوپننگ وارننگ
  • ایمرجنسی لین کیپ اسسٹ
  • لین تبدیلی اسسٹ
  • 360 کیمرہ ویو

انٹیرئیر

ایم جی 4 ایسنس کے انٹیرئیر میں کچھ اضافی خصوصیات یہ ہیں، جو کہ ذیل ہیں:

  • 3 لیول سیٹ ہیٹنگ (ڈرائیور ایںڈ پیسنجر)
  • ڈرائیور 6 وے الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل سیٹ
  • آٹو ڈِمنگ ریئر ویو مرر
  • 2 لیول ایڈجسٹ ایبل بوٹ فلور
  • وائرلیس فون چارجر
  • سٹیئرنگ وہیل ہیٹنگ
  • پی یو لیدر چمڑے ایںڈ فیبرک سیٹس
  • بلیک لگژری فیبرک اینڈ پی یو لیدر
  • سیٹلائٹ نیویگیشن
  • وائس کنٹرول

ایکسٹیرئیر

آخر میں، ایسنس کے بیرونی حصے میں کچھ اضافی اختیارات ہیں:

  • الیکٹرک فولڈنگ مررز
  • رئیر پرائیویسی گلاس ونڈوز
  • ٹوئن سپلٹ ایرو سپوئلر
  • ایکٹو انٹیک گرل شٹر (AGS)

ایم جی 4 ایکسائیٹ اور ایسنس کے درمیان فرق کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel