2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں

0 6,658

سال کے اختتام پر اپنی تحریروں کے اس سلسلے میں اب ہم آپ کے لیے 2020 میں پاک ویلز پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں لائے ہیں۔ اس تحریر میں ہم نئی اور استعمال شدہ دونوں گاڑیوں کی تفصیلات شیئر کریں گے۔ یہ سرچ سال کے دوران چند گاڑیوں سے پاک ویلرز کی خاص محبت کو ظاہر کرتی ہے۔

‏2020 میں ٹاپ 5 سب سے زیادہ سرچ کی گئی نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی تفصیلات یہ ہیں:

ٹاپ 5 نئی گاڑیاں:

نئی گاڑیوں کی کیٹیگری میں ٹاپ 5 سب سے زیادہ سرچ ہونے والی گاڑیاں یہ ہیں:

سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں – ٹویوٹا کرولا:

اس میں حیرانگی کی کوئی بات نہیں کیونکہ ٹویوٹا کرولا ہے ہی پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ گاڑیوں میں سے ایک۔ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ 2020 کے دوران کرولا کو 6 لاکھ سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا۔ یہ اس گاڑی کی مقامی صارفین میں مقبولیت ظاہر کرتی ہے، اپنی بھروسہ مندی، سستے اسپیئر پارٹس اور maintenance کی کم لاگت کی وجہ سے۔

Corolla ٹویوٹا یارِس:

یہ گاڑی ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) نے 2020 میں لانچ کی اور یہ ریکارڈ تعداد میں فروخت ہوئی۔ نئی سیڈان کی مقبولیت اسے ہماری ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی گاڑیوں میں دوسرے نمبر پر لائی ہے، کیونکہ 2020 میں یارِس کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا۔ آپ گاڑی کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگا سکتے ہیں کہ یہ مسلسل پچھلے تین مہینوں سے ہونڈا سوِک اور سٹی کی کُل فروخت کو بھی پیچھے چھوڑ رہی ہے۔

Yaris سوزوکی آلٹو:

سوزوکی کی ہیچ بیک آلٹو نے تیسرا نمبر حاصل کیا ہے، جو کہ واقعی ان لوگوں میں مقبول ہے جو چھوٹی گاڑی چاہتے ہیں۔ کمپنی نے یہ گاڑی امپورٹڈ 660cc جاپانی گاڑیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کی ہے اور ہمارا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ لوگوں نے اس میں کافی دلچسپی دکھائی ہے۔ سال کے دوران 4 لاکھ سے زیادہ سرچ سوزوکی کی اس ہیچ بیک کے لیے کیے گئے۔

Alto سب سے زیادہ سرچ ہونے والی گاڑیاں – ہونڈا سٹی:

چوتھی پوزیشن پر پاکستان کی سب سے مقبول فیملی کار، ہونڈا سٹی ہے۔ گو کہ ہونڈا اٹلس نے 2010 کے بعد سے اس کی نئی جنریشن لانچ نہیں کی، لیکن اب بھی لوگ اس گاڑی میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اور 2020 کے دوران پاک ویلز کی ویب سائٹ پر سٹی کے لیے 3.5 لاکھ سے زیادہ سرچز کی گئیں، جو اس سیڈان سے پاکستانیوں کی محبت کو ظاہر کرتی ہیں۔

City ہونڈا سوِک:

ہونڈا کی دوسری گاڑی، سوِک، اپنی ساتھی سیڈان کے بالکل پیچھے ہے۔ سوِک اپنے آرام، خوبصورت انداز اور اسپورٹی انٹیریئر کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہے۔ سرچز کے مطابق تقریباً 3.5 لاکھ لوگوں نے نئی ہونڈا سوِک کے لیے سرچ کیا۔

سرچ میں بگ تھری یعنی ہونڈا، ٹویوٹا اور سوزوکی سب سے نمایاں ہیں، یعنی یہ اب بھی پاکستانیوں میں سب سے مقبول لوکل کار مینوفیکچررز ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ نئے سال میں نئی گاڑیوں کے آنے سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوتی ہے یا نہیں کیونکہ اب کئی نئے ادارے لوکل مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔

Civicٹاپ 5 سب سے زیادہ مرتبہ سرچ کی گئی استعمال شدہ گاڑیاں:

یہ 2020 کے دوران پاک ویلز کی ویب سائٹس پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی استعمال شدہ گاڑیوں کی فہرست ہے:

ٹویوٹا کرولا:

نئی گاڑیوں کے سیکشن کی طرح ٹویوٹا کرولا ہماری ویب سائٹ پر استعمال شدہ گاڑیوں کے سیکشن میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑی ہے۔ اس سال اس سیڈان کی 41 لاکھ سرچز کی گئیں، جو IMC کی اس گاڑی کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑیاں – ہونڈا سوِک:

اپنی مقابل کرولا کے بالکل پیچھے ہونڈا سوِک موجود ہے۔ اپنی شکل و صورت اور آرام کی وجہ سے مقبول اس گاڑی کو 2020 کے دوران پاک ویلز کی ویب سائٹ پر 21 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا۔  نمبرز ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی اب بھی ان دو گاڑیوں کو کتنا پسند کرتے ہیں۔

Civicہونڈا سٹی:

تیسرے نمبر پر پاکستان میں ہونڈا کی دوسری گاڑی سٹی ہے۔ اس گاڑی نے، جسے فیملی کار کہا جاتا ہے، ملک میں اپنی مقبولیت برقرار رکھی ہے، اس کے باوجود کہ یہ دس سال پرانی ہے۔ اس سیڈان سے لوکل صارفین کی لازوال محبت کی بدولت ہمارے استعمال شدہ گاڑیوں کے سیکشن میں اس کے 16 لاکھ سرچز ہوئے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس گاڑی کو فیچرز، خاص طور پر سیفٹی فیچرز، کی کمی کی وجہ سے صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے لیکن ڈیٹا تو بالکل مختلف تصویر ظاہر کر رہا ہے۔

City سوزوکی کلٹس:

اس میں حیرت کی بات نہیں کہ بگ تھری کی تیسری گاڑی چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جہاں پاک سوزوکی کی کلٹس دو سیڈانز کے بعد سب سے زیادہ سرچ کی گئی گاڑی ہے۔ تعداد کے مطابق اس گاڑی کو 2020 کے دوران تقریباً 10 لاکھ مرتبہ سرچ کیا گیا، جو اس کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Cultusسوزوکی مہران:

‘باس’ سوزوکی مہران اب بھی اپنے چاہنے والوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کے باوجود کہ کمپنی نے 2019 میں اس گاڑی کا خاتمہ کر دیا تھا، لیکن پھر بھی 2020 کے دوران اس گاڑی کو 9 لاکھ سے زیادہ مرتبہ سرچ کیا گیا۔ یہ ہیچ بیک تقریباً تین دہائیوں تک ملک میں چھائی رہی، حالانکہ اس میں کوئی خاص یا سیفٹی فیچرز نہیں تھے۔ لیکن 800cc کے سیگمنٹ میں واحد آپشن ہونے کی وجہ سے یہ گاڑی مقبول تھی۔

Suzuki_Mehran under 5 lac

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.