نئی سوزوکی ایوری کا فرسٹ لُک ریوئیو

0 9,281

سوزوکی بولان نے تقریباً چار دہائیوں تک پاکستان کے کمرشل سیکٹر پر راج کیا ہے۔ آخرکار، سوزوکی ایوری کی لانچ کے ساتھ اس کا متبادل ایک جدید شکل کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ ایوری ایک “Kei” کلاس مِنی وین ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ جاپان میں مقبول کمپیکٹ کار سیگمنٹ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کا کمپیکٹ سائز اسے بھیڑ میں بھی بہترین طور پر چلنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کا چھوٹا انجن، جو ایندھن کی بچت اور آسان دیکھ بھال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو فیول ایوریج کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایوری – ایکسٹیرئیر اوورویو

سوزوکی ایوری کو دو ویریئنٹس میں لانچ کیا گیا ہے VXR اور VX۔ ہمیں اس کا ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ VXR جس میں VVT بیج بھی شامل ہے، کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔ اس کا ایکسٹیرئیر ڈیزائن سادہ ہے۔ گاڑی کا ڈیزائن باکسی ہے۔ یہاں ہُڈ، دو فرنٹ گرِلز، 12 انچ ویلز، ہیلوجن لیمپ اور فرنٹ پر پارکنگ لائٹس شامل ہیں۔

اس کی بڑی کھڑکیاں ڈرائیور اور مسافروں دونوں کے لیے باہر کا زبردست نظارہ فراہم کرتی ہیں، جو کہ شہر میں گاڑی چلانے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔ دونوں طرف سلائیڈنگ ڈورز، جو بولان کی طرح ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے آسانی کا عنصر فراہم کرتے ہیں جو پچھلی سیٹوں یا کارگو ایریا تک آسان رسائی چاہتے ہیں۔

انٹیرئیر اور سیفٹی

اس کے کمپیکٹ سائز کے باوجود، سوزوکی ایوری کا انٹیرئیر حیرت انگیز طور پر کشادہ ہے۔ اس کا باکسی ڈیزائن ہر سائز کے مسافروں کے لیے وافر ہیڈ روم فراہم کرتا ہے۔ سیٹنگ کے نظام کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے جس سے پچھلی سیٹوں کو فولڈ کر کے کارگو کیلئے اضافی جگہ بھی بنائی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، ڈیش بورڈ پر اینالاگ سپیڈومیٹر، ڈیجیٹل فیول گیج، سنگل زون کلائمیٹ کنٹرول، اور چار سٹینڈرڈ سیٹ بیلٹس بھی موجود ہیں۔

انجن

ایوری میں 660 سی سی اِن لائن 3 سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن موجود ہے، جو 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔ اس کا چھوٹا سائز ہونے کے باوجود، یہ انجن شہر کے اندر سفر اور ہلکے کارگو کی نقل و حمل کے لیے مناسب پاور فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شاندار فیول ایوریج بھی فراہم کرتا ہے۔

قیمت

سوزوکی ایوری کا ٹاپ آف دی لائن VXR ویرینٹ ایکس فیکٹری قیمت 28 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جبکہ بنیادی VX ویریئنٹ 27.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.