براؤزنگ زمرہ

News

The latest news from the automobile industry.

پاک سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمت میں 1 لاکھ روپے تک اضافہ کردیا

حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں متعارف کروائی جانے والی سبز ٹیکسی اسکیم کی بدولت سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا۔ اس اسکیم کے تحت سوزوکی راوی اور سوزوکی بولان جیسی گاڑیوں کو ہزاروں کی تعداد میں تیار اور فروخت کیا گیا۔ تاہم سبز…

اگست 2016 میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے باوجود حکومت پاکستان نے مسلسل چوتھے ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سے کچھ روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت پیٹرولیم…

انڈس موٹرز نے پاکستان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر کا نیا انداز متعارف کروا دیا

پاکستان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر (Land Cruiser) کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ گزشتہ 65 سالوں کے دوران اس گاڑی نے دور دراز علاقوں کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر راج کرنے سے لے کر پُرتعیش مہنگی رینج رُووَر سے مسابقت سمیت ہر سطح پر خود کو منوایا ہے۔…

ہونڈا CR-Z خریدنے کا آخری موقع؛ بُک کروانے کی حتمی تاریخ 31 جولائی!

ہونڈا کے منفرد انداز کی حامل ہائبرڈ اسپورٹس کار ہونڈا CR-Z اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔ ہونڈا نے سال 2010 میں متعارف کروائی جانے والی اس نسبتاً کم قیمت ہائبرڈ کی تیاری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے انتہائی جذباتی انداز، زبردست تشہیری…

پاکستان میں کارخانے لگانے میں چینی کارساز ادارے کی اظہار دلچسپی

رواں سال منظور ہونے والی پاکستان کی نئی آٹو پالیسی نے بالآخر اپنے ثمرات دکھانا شروع کردیئے ہیں۔ اس آٹو پالیسی کو خاص طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئےتیار کیا گیا ہے۔نئی آٹوپالیسی کی منظوری سے قبل کئی بین الاقوامی کار…

پی آئی اے کا یوم آزادی سے نئی پریمیئر سروس شروع کرنے کا اعلان

طویل عرصے سے مختلف تنازعات کا شکار رہنے والی سب سے بڑی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) ایک بار پھر بہتری کی جانب گامزن ہونے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ 1946 میں اوریئنٹ ایئرویز کے نام سے قائم ہونے والے ادارے کو قیام…

پاک ویلز موبائل ایپ: اب ایپل صارفین کے لیے بھی اردو میں دستیاب!

پاک ویلز کو پاکستان سے تعلق پر فخر ہے۔ یہی وجہ ہے ہم اپنے ہم وطنوں کو بہتر سے بہترین خدمات کی فراہمی کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ اسی ضمن میں پاک ویلز کی کوشش ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سمجھی جانے والی زبان اردو میں بھی صارفین کو اپنی…

پاکستان میں ہونڈا سِوک 2016 کی رونمائی؛ تیاریاں عروج پر!

پاکستان میں تیار کی جانے والی نئی ہونڈا سِوک 2016 کی باضابطہ رونمائی ہونے جارہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اب سے چند روز قبل ہونڈا پاکستان کی جانب سے اپنے تمام ڈیلرشپس کو سِوک کے دونوں…

ہونڈا سِوک 2016 کا تیسرا ماڈل جو اب تک منظرعام پر نہیں آیا

طویل انتظار کے بعد بالآخر پاکستان میں نئی ہونڈا سوک 2016 کی باقاعدہ رونمائی ہونے جارہی ہے۔ چند روز قبل ہونڈا ایٹلس کی جانب سے ملک بھر کے تقریباً تمام ہی ڈیلرشپس پر ہونڈا سِوک 2016 بھیجے جانے کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ اس ضمن میں متعدد تصاویر…

ہونڈا ایٹلس کی جانب سے سِوک 2016 کی باضابطہ رونمائی کا عندیہ

اگر آپ پاک ویلز بلاگ کے مستقل قاری ہیں یا پھر پاک ویلز کا فیس بک صفحہ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو پھر آپ جانتے ہی ہوں گے کہ ہونڈا ایٹلس نے سوک 2016 کے دونوں ہی ماڈل ملک بھر کے شورومز اور ڈیلرشپس کو بھیج دیئے ہیں۔ گزشتہ روز ہم نے ہونڈا سوک…

مالی سال 2015-16: گاڑیاں کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ!

گزشتہ مالی سال کے دوران مقامی تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت کافی حوصلہ افزا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2015-16 میں فروخت ہونے والی سیڈان اور ہیچ بیک گاڑیوں کی تعداد پچھلے مالی سال سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ…

478 ہارس پاور کی حامل 4×4² مرسڈیز-بینز G500

جب بات ہو برق رفتاری، دلکش انداز اور آف روڈنگ کی تو ذہن ازخود 4×4² مرسڈیز G500 کی طرف جاتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس جیپ نما گاڑی کی رفتار سے مطمئن نظر آتے۔ انہیں میں سے ایک جرمن ادارہ مانصوری (Mansory) بھی ہے۔ جی ہاں یہ وہی ادارہ…

خود کار نظام کے باعث حادثہ؛ ڈرائیور کی ہلاکت پر ٹیسلا کا اظہار افسوس

ٹیسلا کی گاڑیوں میں موجود خود کار نظام "ٹیسلا آٹو پائلٹ" اب تک آزمائشی طور پر پیش کیے جانے کے باوجود دنیا بھر سے پزیرائی حاصل کر رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر ٹیسلا آٹو پائلٹ کی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں جن میں اس نظام کو عملی امتحان کے ذریعے دور حاضر…

مریخ پر زندگی کی تلاش؛ ناسا 2020 مارس رُووَر بھیجے گا

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا قومی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا 2021 میں مریخ پر بھیجنے کے لیے ایک نئی خودکار گاڑی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اس نئی گاڑی(جسے مریخ گاڑی یعنی مارس رُووَر کا نام دیا گیا ہے) کا ڈیزائن تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کی…

فلپائن میں ہونڈا سِوک 2016 کا اسپورٹی انداز پیش کردیا گیا

ایک طرف پاکستان میں لوگ نئی ہونڈا سِوک (Honda Civic 2016) کے دیدار کو بے تاب ہیں تو دوسری طرف ہونڈا فلپائن نے دسویں جنریشن سِوک کا مزید بہتر اور جدید انداز بھی متعارف کروادیا ہے۔ فلپائن میں پیش کیا جانے والا نئی سِوک کا یہ اسپورٹی انداز…
Join WhatsApp Channel