نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹروے کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا

0 10,035

سفر پر پابندیوں کو سخت کرنے اور کروناوائرس کی وباء سے عوام کو بچانے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے موٹرویز کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، سوائے ایک استثنیٰ کے۔ 

اتھارٹی نے اس حوالے سے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے، جو کچھ یوں ہے:

تمام موٹرویز ہر قسم کی گاڑیوں کے لیے بند ہیں سوائے ان پرائیوٹ گاڑیوں کے کہ جن میں دو سے زیادہ افراد نہ بیٹھے ہوں اور جو ثابت کریں کہ وہ یہ سفر مجبوری میں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ تمام صوبائی حکومتوں نے اپنے صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، جس نے پاکستان میں آٹومینوفیکچررز کو گاڑیوں کی پیداوار بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ تقریباً تمام ہی لوکل مینوفیکچررز کی فروخت میں تیزی سے کمی آئی ہے کیونکہ گاڑیوں کی طلب بہت کم ہو گئی ہے۔ ذیل میں وہ تمام بڑے لوکل مینوفیکچررز ہیں جو اپنے آپریشنز معطل کر چکے ہیں: 

  • انڈس موٹر کمپنی (IMC) 
  • پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) 
  • ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ 
  • الحاج فا موٹرز
  • JW فورلینڈ
  • ماسٹر موٹرز 
  • ہیونڈائی نشاط موٹر 
  • کِیا موٹرز 
  • ریگل آٹوموبائلز 
  • یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز 

کروناوائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور اب تک دنیا کے مختلف حصوں میں 4,00,000 افراد کو متاثر کر چکا ہے۔ یہ وائرس اب تک 18,000 سے زیادہ اموات کا باعث بن چکا ہے۔ ایران، افغانستان، اٹلی، برازیل، جنوبی کوریا، ناروے اور مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں سمیت دیگر ممالک نے بھی کروناوائرس کے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔ 

اگر آپ موٹر سائیکل یا کار پر سفر کر رہے ہیں تو اس مہلک وباء سے محفوظ رہنے کے لیے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے: 

  • مارکیٹوں، مالز وغیرہ کا غیر ضروری سفر نہ کریں 
  • سفر کے دوران ماسک پہنیں 
  • باہر جاتے ہوئے حفاظتی فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں 
  • صفائی ستھرائی کا انتظام کریں 
  • بار بار ہاتھ اور منہ اچھی طرح دھوئیں 
  • سماجی فاصلہ رکھیں 
  • سفر کے دوران ہینڈ سینیٹائزر اپنے ساتھ رکھیں۔ کرنسی نوٹوں کو چھونے کے بعد ہاتھوں پر اس کا استعمال کریں 
  • عوامی مقامات پر کسی سے بھی ملنے ملانے سے پرہیز کریں 
  • پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے سے گریز کریں 
  • موٹر سائیکل پر سفر ے دوران ہیلمٹ کا استعمال کریں 
  • ہوٹلوں میں اچھی طرح نہ پکا ہوا گوشت کھانے سے پرہیز کریں 
  • بغیر دھلے ہوئے ہاتھوں سے اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھونے سے گریز کریں 

ہماری طرف سے اتنا ہی۔ سفر کے دوران مزید احتیاطی تدابیر کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.