نیسان ڈیز آلٹو اور مرا سے کئی گناہ بہترین گاڑی ہے

0 28,614

جاپانی ساختہ کاروں کو ان کے اعلیٰ معیار اور مناسب قیمت کی وجہ سے عوام میں ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے۔ برسوں سے سوزوکی آلٹو نے پاکستانیوں کے دلوں پر راج کیا ہے لیکن اب بہت سے دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں جو اس کا مقابلہ کر رہے ہیں جیسا کہ نیسان ڈیز، ڈائی ہاٹسو مرا، اور وِٹز وغیرہ۔ اس بلاگ میں، ہم نیسان ڈیز کا اونر ریوئیو لے کر آئے ہیں .

ماڈل اور ویرینٹ

گاڑی کا ماڈل 2019 ہے جبکہ یہ نیسان ڈیز ہائبرڈ ویریئنٹ ایس ہے۔ اونر نے یہ کار اکتوبر 2023 میں خریدی تھی۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ویریئنٹس دستیاب تھے جیسے بولیرو جے، بولیرو ایس، بولیرو ایکس، ایکس، اور جے۔

انجن اور فیول ایوریج

گاڑی میں 660 سی سی ہائبرڈ انجن دیا گیا جو مختلف ٹرانسمشن کیساتھ آتا ہے۔ شہر میں گاڑی کی فیول ایوریج 18 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ ڈیز سوزوکی آلٹو کی فیول ایوریج کا مقابلہ کرنے والی گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

ایکسٹیرئیر

اس ویریئنٹ میں ایل ای ڈی لائٹس، آٹو ایڈجسٹ ایبل ہیڈلائٹس، ڈی آر ایل، فوگ لیمپ، اور فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز کے ساتھ ڈوئل ٹون ایکسٹریئر اور گاڑی کی سپورٹی شکل نظر آتی ہے۔ تاہم، انجن کی ٹارک 56Nm ہے جبکہ پاور آؤٹ پُٹ 48 ہارس پاور ہے۔

نیسان ڈیز کا انٹیرئیر

اس کا انٹیرئیر کافی کشادہ ہے۔اس کے علاوہ رئیر اور فرنت لیگ روم بھی کافی زیادہ ہے۔ تاہم، ٹرنک کپیسٹی بھی مناسب ہے۔ گاڑی میں دیا گیا 3 ٹون کلر کمبینیشن اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں پش اسٹارٹ، آٹو ہیڈلائٹس، آرام دہ صوفہ سیٹیں، ریکٹریکٹیبل مررز، آٹو کلائمیٹ کنٹرول، اِن بلٹ نیویگیشن اور سیٹ ریکلائننگ آپشن جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ یہ سٹیئرنگ بٹنوں کے ذریعے اسکرین کنٹرول تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے جبکہ ہر دروازے میں 4 اسپیکرز کے ساتھ ایک زبردست ساؤنڈ سسٹم اور ایکسپیڈومیٹر جو اینالاگ اور ڈیجیٹل ریڈنگ دونوں کی سہولت فراہم کرتا ہے، دیا گیا ہے۔

دیکھ بھال

مالک ہر 6000 کلومیٹر کے بعد اس کا آئل اور ایئر فلٹر تبدیل کرتا ہے جس پر تقریباً 7000 روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اونر نے بتایا کہ اس کے مینٹیننس پارٹس پاکستان میں آسانی سے دستیاب ہیں جبکہ باڈی پارٹس تلاش کرنا مشکل ہیں کیونکہ یہ حال ہی میں پاکستان میں متعارف کرائی گئی ہے۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.