حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

0 2,077

نگراں وفاقی حکومت نے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 جنوری 2024 تک برقرار رہیں گی، یعنی کہ حکومت نے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والے پندرہ دن کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Petrol and Diesel Price in Pakistan

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اس دوارن مٹی کے تیل (کیروسین آئل) کی قیمت میں 2.19 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 191.02 روپے سے کم ہو کرکے بجائے 188.83 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ سپیڈ ڈیزل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 1.11 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت یعنی اب 164.64 روپے سے بڑھ کر 165.75 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں تیل کی درآمد

پاکستان تیل کی درآمد پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے کیونکہ ملک مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے 70 فیصد پیٹرولیم اشیاء درآمد کرتا ہے۔ نومبر 2023 میں، ملک میں پیٹرولیم اشیا کے درآمدی بل میں سال بہ سال 5.76 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 1.25 بلین ڈالر سے 1.32 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس سے درآمدات اور ملکی اخراجات میں مسلسل اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

گزشتہ سال پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کی سب سے زیادہ قیمت دیکھی گئی۔ ستمبر 2023 میں پیٹرول کی قیمت 331 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ہم نے 2023 میں ملک میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں پر ایک تفصیلی بلاگ لکھا۔ جو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ سے کھپت میں کمی دیکھنے کو ملی۔ تاہم، دوسری سہ ماہی میں قیمتوں میں نسبتاً استحکام دیکھا گیا۔

پاکستان کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی سستی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے معاشی اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔ امید ہے کہ 2024 ملکی معیشت کے لیے زیادہ مستحکم سال ہو گا۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں پر آپ کی کیا رائے ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.