NEV لیوی کے باوجود ہیول SUVs کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا
پاکستان میں ہیول گاڑیوں کی سمبلر اور ڈسٹری بیوٹر سزگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے ایک غیر متوقع اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے تحت نافذ کیے گئے نئے انرجی وہیکلز ایڈاپشن لیوی (NEV Levy) کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام صنعت کے روایتی معمول کے برعکس ہے۔
حیران کن اقدام
سزگار کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلان کے مطابق، کمپنی نے NEV لیوی کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کے بجائے اسے خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام ہوال گاڑیوں کی حتمی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی کے عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایکس فیکٹری قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے اور NEV لیوی کو مجموعی لاگت کے ڈھانچے میں اندرونی طور پر ایڈجسٹ کیا ہے، تاکہ خریداروں کے لیے ریٹیل قیمت وہی رہے۔