پاکستان کی واحد ٹیسلا ماڈل 3 کا اونر ریوئیو
اگر آپ کو ایسی گاڑی پسند ہے کہ جس میں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا گیا ہو تو ٹیسلا ماڈل 3 ان میں سے ایک ہے۔
فزیکل بٹن کے بغیر، ایک بڑی انفوٹینمنٹ سکرین اور ایک بہت بڑی پینارامک روف کے ساتھ ٹیسلا ماڈل 3 ایک کمپیکٹ الیکٹرک سیڈان ہے ایک درمیانی رینج اور بہت ساری ٹیکنالوجی کے ساتھ آتی ہے۔
ٹیسلا ماڈل 3 – اوور وئیو
ٹیسلا کا فیس لفٹ رواں سال 2024 میں آیا تھا جبکہ 2017 میں یہ گاڑی لانچ ہوئی تھی۔ گاڑی کے فیس لفٹ میں کارکردگی اور ڈیزائن میں چھوٹی موٹی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ ایک ریئر وہیل ڈرائیو کمپیکٹ الیکٹرک سیڈان ہے جسے جاپان سے ایک مقامی ڈیلر نے نیلامی میں خریدا ہے۔ یہ پاکستان میں سیل کے لیے دستیاب ماڈل 3 فیس لفٹ میں سے ایک ہے۔
ٹیسلا ماڈل 3 اور Y میں کیا فرق ہے؟
اگرچہ ٹیسلا ماڈل 3 اور ماڈل Yمیں حیرت انگیز مماثلتیں ہیں، لیکن کچھ اختلافات بھی ہیں جو کہ ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
ماڈل Y ایک ایس یو وی ہے جو ماڈل 3 سے قدرے بڑی ہے۔
یہ کار ایک الیکٹرک سیڈان ہے جو دلچسپ طور پر زیادہ لیگ روم پیش کرتی ہے لیکن اس کی ٹرنک سپیس کافی کم ہے۔
ماڈل Y کی رینج 600 کلومیٹر رینج ہے جبکہ ٹاپ سپیڈ 217 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور جبکہ ماڈل 3 فیس لفٹ 573 کلومیٹر کی رینج پیش کرتا ہے۔ دریں اثنا، گاڑی کا لانگ رینج ویرینٹ 710 کلومیٹر رینج کے ساتھ آتا ہے۔
بیٹری، قیمت، اور دیگر فیچرز
2024 ٹیسلا ماڈل 3 سے فزیکل بٹنوں کا خاتمہ کیا گیا کیونکہ اس کی 15 انچ کی بڑی سکرین میں گیئرز اور بلائنڈ سپاٹ مانیٹر، اڈاپٹیو کروز، 360 ویو کیمرہ وغیرہ کے ADAS فیچرز ہیں۔ مزید آپشنز میں کی لیس انٹری، کنسیلڈ ڈور ہینڈلز، نووا ویلز، پینارامک روف، کنسیلڈ AC وینٹس، پہلے سے بہتر سٹیئرنگ وہیل وغیرہ۔
یہ الیکٹرک کار 62 کلو واٹ کے بیٹری پیک کے ساتھ آتی ہے جسے چارج ہونے میں 35 سے 45 منٹ لگتے ہیں۔ اس کی قیمت 33 ملین ہے جو کہ کافی زیادہ ہے۔