ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب گرفتار کیا جائے گا

0 7,649

ون وے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہونے والی اموات اور حادثات کے بعد لاہور ٹریفک پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ساتھ ساتھ 2000 روپے کا چالان بھی کیا جائے گا۔  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر یہ سب سے سخت سزا ہے کیونکہ ایک حالیہ مہم میں ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کو ’’خودکشی کی کوشش‘‘ قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ٹریفک (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ نئے قانون کا اطلاق جمعہ (2 دسمبر 2022) سے ہو گا۔ ہم اگلے دو دنوں تک آگاہی مہم چلائیں گے، تاکہ مسافر اس کے بارے میں سب کچھ جان سکیں۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ سے نئی سزا کا نفاذ ہو جائے گا۔

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر پاکستان پینل سیکشن 279 کے تحت درج کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز نے 2022 میں اب تک ون وے رول کی خلاف ورزی کے خلاف 225000 چالان جاری کیے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود یک ون وے کی ورزی ایک عام سی بات ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ ایسے لوگ نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سڑک پر دوسروں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پریشانی کے خاتمے کے لیے اس مہم کا حصہ بنیں۔

سنگین صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کا حالیہ اجلاس ہوا جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ جرمانے اور چالان تقریباً دو گنا بڑھائے گئے ہیں، اور پولیس خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سڑکوں کی مسلسل نگرانی کرتی ہے۔ مزید برآں، پولیس نے ڈرون کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع کر دی ہے تاکہ تمام بڑے راستوں پر روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس کو کافی یقین ہے کہ وہ اس مسئلے پر قابو پالے گی، خاص طور پر یک طرفہ خلاف ورزی پر۔

لاہور میں ون وے خلاف ورزی کے خلاف گرفتاری اور کیس پر آپ کا کیا موقف ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.