چنگان اوشان X7 ڈیلرشپس پر پہنچا دی گئی

0 7,270

چنگان پاکستان اپنے دوسرے ڈومیسٹک ماڈل چنگان اوشان X7 کے اجراء کی تیاری کر رہا ہے۔ کمپنی نے گاڑی کی لانچ کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، یعنی 7 مارچ 2022 کو لانچ کی جا رہی ہے۔ اس سے متعلقہ تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ یونٹ ڈِسپلے کے لیے ڈیلرشپ پر پہنچا دی گئی ہیں۔ یعنی آپ گاڑی کے باضابطہ لانچ کے فوراً بعد گاڑی دیکھ سکیں گے۔

کمپنی اوشان X7 کے گلوبل پریمیئر کی میزبانی کر رہی ہے، یعنی کہ پاکستان اور چین اس کار کو حاصل کرنے والے پہلے ممالک ہوں گے۔ نئی کراس اوور ایس یو وی کی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات آفیشل لانچ کے موقع پر ظاہر کی جائیں گی۔ ہم اسی دن آپ کے لیے اوشان X7 کا پہلا ریویو لائیں گے۔

چنگن ڈیلرشپس پر لائے جانے والے کراس اوور کے یونٹس یہ ہیں۔

متوقع فیچرز اور خصوصیات

ہمارے ذرائع کے مطابق چنگان اوشان X7 کے دو ویرینٹس (5 سیٹر- 7سیٹر) لانچ کرے گا۔ دونوں ویرینٹس میں 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجن دیا جائے گا جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) دی جا جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کار میں پش اسٹارٹ، پینورامک سن روف، الیکٹرک سیٹسں، اور ہیٹِیڈ سائیڈ ویو مِررز ہوں گے۔ گاڑی میں ایکو Idle بھی ہے، یعنی گاڑی ٹریفک جام یا ریڈ سگنل کے دوران خود بخود بند ہو جائے گی، جس سے ایندھن کی بچت ہو گی۔

اس کے بعد کار میں سٹیئرنگ سنسیٹیویٹی ہے، یعنی کہ تیز رفتار کے دوران یہ سخت ہو جاتا ہے اور اس کی سٹیبلٹی بھی بڑھ جاتی ہے۔ مزید برآں، گاڑی میں 10.25 انچ کا HMI (ہیومن مشین انٹرفیس) اور ٹچ پینل کلائمیٹ کنٹرول ہے۔

گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز بھی موجود ہوں گے جن میں 360 کیمرہ، ایمرجنسی بریکس، کولیژن وارننگ الرٹ، لین اسِسٹ، ہل اسِسٹ اور اڈاپٹیو کروز کنٹرول شامل ہیں۔

یہ مختصر تفصیل ہے اور ہم جانتے ہیں کہ چنگان اوشان X7 ایک مکمل پیکج اور قیمت کے بدلے ایک بہترین کراس اوور ہو گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.